• khutba bismillah

Personality Websites!

  • About Muhammad صلی اللہ علیہ وسلم
  • Abdul Qadir Jilani رحمۃ اللہ علیہ
  • Imam Ahmed Raza رحمۃ اللہ علیہ
  • Maulana Ilyas Qadri
  • Haji Ubaid Raza
  • Mufti Qasim Attari

Countries Websites

  • Pakistan
  • USA
  • Canada
  • UK
  • Korea
  • Australia
  • Bangladesh

Popular Websites

  • Hajj and Umrah
  • Darul Ifta Ahlesunnat
  • Al Quran Karim
  • Obligatory Knowledge
  • Islamic Sisters
  • New Muslim
  • Special Persons
  • Muslim Funeral
  • Tree Plantation
  • Build Masajid
  • Faizan Online Academy
  • Monthly Magazine
  • Rohani Ilaj
Al Quran Books Madani Channel
dawateislami logo
Magazine Courses Media
Donate
    Donate
    • Home arrow icon
    • Islamic Speeches arrow icon
    • جھوٹ کی تباہ کاریاں arrow icon
    • page 11
    book-logo
    book_icon
    جھوٹ کی تباہ کاریاں
    Share
    close

    Share this link via

    zoom-in
    zoom-out
    full screen
    • zoom-in
    • zoom-out
    • full screen
    GO

    جہنَّم میں داخلے کی وَعِید سنائی ہے۔  بَیان  کردہ صُورتوں کے عِلاوَہ بھی  دیگر کئی صُورتوں میں جھوٹ بولا جاتا ہے ۔  جیسےجھوٹی تَعْریفیں کرنا،   جھوٹے خَواب سنانا،  جھوٹی وَکالت کرنا،  جھوٹے وعدے کرنا،  جھوٹی خَبَریں پھیلانااور یکم اپریل پر جُھوٹ بول کر اپریل فُول مناناوغیرہ،  اَلْغَرَض! بے شُمار صُورَتوں میں جھوٹ ایک ناسُور (ہمیشہ رہنے والے زخم) کی طرح ہمارے مُعاشَرے میں پھیلتا جارہا ہے۔جھوٹ اور اس جیسی دیگر ظاہِری وباطِنی بیماریوں سے بچنے کیلئے عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے  مَدَنی ماحول سے وابستہ ہو جائیے،  زَبان کوغَیْرضَروری باتوں سے بچانے کیلئے زَبان کی حفاظت کیجئے،   ہرہفتے مَدَنی مُذاکرے اورسُنَّتوں بھرے اِجتِماع میں شِرکت کو اپنامعمول بنالیجئے،   مَدَنی انعامات پر عَمَل اور عاشِقانِ رسول کے ساتھ ہر ماہ تین (3) دن کے مَدَنی قافلے  میں سَفَر کیجئے،  اِنْ شَآءَ اللہ دُنیا وآخِرت کی ڈھیروں بھلائیاں نَصِیب ہوں گی۔

    صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

    میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو! یاد رکھئے !  جھوٹ ناجائز وگناہ ہے ،   مگر بعض صورتیں ایسی بھی ہیں کہ جن میں کسی حاجت و ضرورت کےپیشِ نظرشریعت نے جھوٹ بولنے کی اجازت بھی دی ہےاور اس میں گناہ نہیں  البتہ جس اچھے مقصد کو سچ بول کر حاصل کیا جاسکتاہو  اور جھوٹ بول کر بھی،  تو اُس کو حاصل کرنے کے لیے جھوٹ بولنا حرام ہے،  اگراچھامقصد جھوٹ سے حاصل کرسکتا ہو اور سچ بولنے میں حاصل نہ ہوگاتواب بعض صورتوں میں جھوٹ بولنا بھی جائز بلکہ واجب ہوجاتاہے،  جیسے (1)  کسی بے گناہ کو ظالم شخص قتل کرنا چاہتا ہے یا تکلیف دینا چاہتا ہے اور  وہ اس کے  ڈرسے چھپا ہوا ہے،   ظالم نے کسی سےپوچھا کہ وہ کہاں ہے؟ وہ اگرچہ جانتا ہو توکہہ سکتا ہےکہ مجھے معلوم نہیں (2) یا کسی کی امانت اس کے پاس ہے،   کوئی اسے چھیننے کیلئے پوچھتا ہے کہ امانت کہاں ہے ؟ یہ انکار کرسکتا ہے کہ میرے پاس اس  کی امانت نہیں۔  (ردالمحتار،  کتاب الحظر والإباحۃ،   فصل فی البیع،  ج۹،   ص۷۰۵)  (3) اسی طرح دو مسلمانوں میں اِختلاف ہے اور یہ ان دونوں میں صُلح کرانا چاہتا ہے،  تو ایک کے سامنے یہ کہہ دے کہ وہ تمھیں اچھا جانتا ہے،   تمھاری تعریف کرتا ہے یا اس نے تمھیں سلام کہا ہے اور دوسرے کے پاس بھی اسی قسم کی باتیں کرے تا کہ دونوں میں دشمنی کم ہوجائے اور صلح ہوجائے۔   (4)  (یوں ہی)  بیوی  کو خوش کرنے کے لیے کوئی بات خلافِ واقع  کہہ دے (تو بھی جھوٹ نہیں) ۔   (الفتاوی الھندیۃ،  کتاب الکراھیۃ،   الباب السابع عشر فی الغناء،  ج۵،   ص۳۵۲)

    صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

    عمامہ باندھنے کی سُنتیں اور آداب

    میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! بَیان کو اِخْتِتام کی طرف لاتے ہوئےآئیے! شیخِ طریقت،   امیرِاہلسنَّت،  بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسالے’’163 مَدَنی پُھول‘‘سے عمامہ باندھنے کے مَدَنی پھول سُنتے ہیں۔پہلے دو  (2) فرامینِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّمَ مُلاحظہ ہوں:  (1) عمامے کے ساتھ دو رَکعت نَماز بغیر عمامے کی70رَکعتوں سے اَفضل ہیں۔   (فِرْدَوْس الْاخَبار،  ۲ / ۲۶۵ حدیث: ۳۲۳۳)   (2) عمامے عَرَب کے تاج ہیں تو عِمامہ باندھو تمہارا وقار بڑھے گا اور جو عمامہ باندھے اُس کے لئے ہر پیچ پر ایک نیکی ہے۔   (کَنْزُ الْعُمّال،  ۱۵ / ۱۳۳،   رقم:  ۴۱۱۳۸)  ٭عمامے کے شِملے کی مقدارکم از کم چار اُنگل اور زیادہ سے زیادہ (آدھی پیٹھ تک یعنی تقریباً) ایک ہاتھ (ہو)  (فتاویٰ رضویہ،  ۲۲ / ۱۸۲)  (بیچ کی انگلی کے سرے سے لیکر کُہنی تک کا ناپ ایک ہاتھ کہلاتا ہے) ٭عمامہ قبلہ رُو کھڑے کھڑے باندھئے۔   (کَشْفُ الاِلْتِباس،  ص۳۸)   ٭عمامے میں سُنت یہ ہے کہ ڈھائی گز سے کم نہ ہو،   نہ چھ گز سے  زیادہ اور اس کی بندِش گنبد نُما ہو۔     (فتاویٰ رضویہ،   ۲۲ / ۱۸۶)

     

    zoom-in
    zoom-out
    full screen
    • zoom-in
    • zoom-out
    • full screen
    GO

    BOOK TOPIC

    left-arrow
    • بَیان سُننے کی نیّتیں:
    • دُرُودِ پاک کی فضیلت
    • جھوٹ اور آیاتِ کریمہ
    • جھوٹ بولنا چھوڑ دو!
    • ایمان کمزور کردینے والامَرض
    • جھوٹ کی تباہ کاریوں پر مشتمل3احادیثِ مبارکہ
    • جھوٹے شَخْص کو ملنے والے عَذابات
    • جُھوٹا چور:
    • مَدَنی ماحول سے وابستہ ہو جائیں
    • اجتماع کی برکت سے نیک بن گیا
    • مجلس ”اِزدیادِ حُبّ“
    • 12مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام ’’ہفتہ وار سُنّتوں بھرا اجتماع ‘‘
    • سچ بولنے سے جان بچ گئی
    • بچّوں سے جھوٹ بولنا
    • جُھوٹے القابات لگانا
    • حُبِّ جاہ کی تعریف و آفات
    • غیر سَیِّدکاسادات بننا:
    • مذاق میں جھوٹ بولنا
    • عمامہ باندھنے کی سُنتیں اور آداب
    • دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اِجْتِماع میں پڑھےجانے والے6 دُرودِ پاک اور 2دعائیں
    • )1(شبِ جُمعہ کادُرُود
    • )2(تمام گُناہ مُعاف
    • )3(رَحْمت کے ستّر دروازے
    • )4(چھ لاکھ دُرُودشریف کاثواب
    • ) اعلان : (
    • )2(گویا شبِ قدر حاصل کرلی
    • )1( ایک ہزار د ن کی نیکیاں
    • )6(دُرُودِ شَفَاعت
    • )5(قُربِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ
    • عمامہ باندھنے کی سُنتیں اور آداب
    • مسجد میں داخل ہونے اور باہر نکلتے وقت کی دعا
    • ٭اجتماعی فکرِ مدینہ کا طریقہ (72مدنی انعامات )
    • ٭اجتماعی فکرِ مدینہ کا طریقہ (72مدنی انعامات )
    • یومیہ 50مدنی انعامات:
    • قفلِ مدینہ کارکردگی
    • ہفتہ وار8مدنی انعامات
    • دعائے امیر اِہلسنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ
    footer logo

    Dawateislami is one of the great Islamic organizations in the world.

    Important

    • Social and Welfare
    • Books
    • Islamic Events
    • Magazine
    • Activities
    • Islamic Education

    Mobile Apps

    • Sirat ul Jinan
    • Al Quran ul Kareem
    • Prayer Times
    • Faizan e Hadees
    • Digital Services
    • Kalma & Dua

    Contact Us

    • phone (+92) 21-34921388-93
    • phone (+92) 21-111-25-26-92
    • emial support@dawateislami.net
    • pin location Global Madani Markaz, Faizan-e-Madina, Near Capital Telephone Exchange, Main University Road, Karachi, Pakistan

    ©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami