Book Name:Shan-e-Sahaba

لے جاؤ۔   میں نے دیکھا کہ وہ حضرت سَیِّدُنا عَمْر و بن عاصرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے بھائی حضرت سَیِّدُنا ہِشام بن عاصرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ تھے۔   میں ان کے پاس پَہُنْچا اور اُن سے کہا لیجئے ! میں آپ کو پانی پِلاتا ہوں،   اتنے میں اُنہوں نے بھی ایک زَخْمی کو کَراہتے ہوئے سُنا اور اِشارے سے فرمایا  کہ یہ پانی اُن کے پاس لے جاؤ۔   میں اُن کے پاس پہنچا تو وہ جامِ شہادت نوش فرما چکے تھے۔   پھر میں واپس حضرت سَیِّدُنا  ہِشام بن عاص رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے پاس آیا تو وہ بھی اپنے خالقِ حقیقی کی بارگاہ میں جا چکے تھے۔    پھر میں اپنے چچا زاد بھائی کے پاس آیا تو دیکھا کہ وہ بھی شہیدہو چکے ہیں۔      ([1])   

سُبْحٰنَ اللہ! صحابۂ کرامعَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کی  شان وشوکت بھی کس قدر اَرْفَع و اَعْلیٰ تھی،   باوُجود یہ کہ زَخْموں سے بدن چُور چُور ہیں ،   پیاس کی شِدَّت بھی اپنے عُروج پر ہے،    مگر قُربان جائیے ! اِن نُفُوسِ قُدْسِیَّہ کے جَذبۂ اِیثار پر!  اِس عالَم میں بھی دیگر صحابۂ کرام  عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کی  تکالیف کا اِس قدر اِحساس تھا کہ اپنی پیاس کو قُربان کردیا ۔   ذرا غور کیجئے کہ ایسےہوش اُڑا دینے والی حالت میں کہ جب  عقل بھی کام کرنا چھوڑ دیتی ہے اور ہر شَخْص کوصِرف اپنی ہی فکر ہوتی ہے،    مگر ان حضرات کواپنی جان  بچانے کی بجائے دوسروں کی فِکْر ستا ئے جارہی ہے کہ اگر میں پی لوں گا تو میرا مُسلمان بھائی پیاسا رہ جائے گا ۔   بِلا شُبہ یہ اُن کی عُمدہ تعلیم  و تَربِیَت،   بُلند پایہ ہمّت اور اللہ کریم اور اُس کے حبیب  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے کامل مَحَبَّت  کانتیجہ تھا،   اُن کی اِنہی اَعْلیٰ صِفات کی وجہ سے صَدیاں گُزرجانے کے باوُجود آج بھی رُشد و ہدایت کے اِن روشن  سِتاروں کا ذِکْرِ خَیْرمسلمانوں کودلی تسکین پہنچاتا ہے اور اُن کی  شان  وعظمت کے نَغْموں کی گُونج ہر سُو سُنائی دیتی ہے ۔   آئیے!  اب  یہ بھی سُن لیجئے کہ ’’صَحابی‘‘ کہتے کسے ہیں،   

صحابی کی تعریف

حضرت علّامہ حافِظ اِبْنِ حَجَرعَسقَلانی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں: جن خُوش نصیبوں نے حُضُور نبیِ کریم  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو اِیْمان کی حالت میں دیکھا اور اِیْمان ہی پر اُن کا خاتِمہ ہوا۔   اُن خُوش



[1]    عیون الحکایات جلد1ص73