Book Name:Faizan e Sahaba o Ahle Bait

(وسائلِ بخشش مُرَمَّمْ،ص۳۱۵)

      میٹھےمیٹھےاسلامی بھائیو!بیان کواِخْتِتام کی طرف لاتے ہوئےسُنّت کی فضیلت، چندسُنّتیں اورآداب بَیان کرنےکی سَعادَت حاصِل کرتاہوں۔تاجدارِرسالت،شَہَنْشاہِ نُبُوتصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کافرمانِ جنّت نشان ہے  : جس نےمیری سُنّت سےمَحَبَّت کی اُس نےمجھ سےمَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔ ([1])

سینہ تِری سُنَّت کا مدینہ بنے آقا                                    جنّت میں پڑوسی مُجھے تُم اپنا بنانا

اچھی صحبت کے مدنی پھول

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!آئیے!اچھی صحبت کے بارے میں چند مدنی پھول سننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔پہلے 2فرامین مصطفے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ملاحظہ کیجئے  :  (1) فرمایا  : ’’اَلْمَرْءُ مَعَ مَنْ اَحَبَّ‘‘یعنی انسان اس کے ساتھ ہوگا جس سے وہ محبت کرے۔  ( مسلم، کتاب البر۔ ۔ ۔ الخ، باب المرء مع من احب،ص ۱۰۸۸،حدیث  : ۶۷۱۸)   (2) فرمایا  : ’’اَلْمَرْءُ عَلٰی دِیْنِ خَلِیْلِہِ فَلْیَنْظُرْ اَحَدُ کُمْ مَنْ یُّخَالِلُ‘‘یعنی  آدمی اپنے دوست کے دین اور اس کے طور طریق پر ہوتا ہے، لہٰذا ضروری ہے کہ وہ دیکھے کہ کس سے دوستی رکھتا ہے۔  (مسند لامام احمد بن حنبل، مسند ابی ہریرۃ،۳ /  ۲۳۳،حدیث  : ۸۴۲۵)  ٭  اچھے بُرے ساتھی کی مثال مُشک کے اٹھانے اور بھٹی دھونکنے والے کی طرح ہے، مشک اٹھانے والا یا تو تجھے ویسے ہی دے گا یا تو اس سے کچھ خرید لے گا اور یا تو اس سے اچھی خوشبو پائے گا اور بھٹی دھونکنے والا یا تیرے کپڑے جلادے گا یا تو اس سے بدبو پائے گا۔  ( مسلم، کتاب البروالصلۃ، باب استحباب مجالسۃ...الخ، ص ۱۰۸۴،حدیث  : ۶۶۹۲)  ٭ حدیث شریف میں فرمایا گیا   : بڑوں کی صحبت میں بیٹھا کرو اور علماء سے باتیں


 



[1]     مشکاۃ الصابیح،کتاب الایمان،باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ،الفصل الثانی،۱ / ۵۵،حدیث: ۱۷۵