Book Name:Faizan e Sahaba o Ahle Bait

پوچھا کرو اور حکما سے میل جول رکھو۔  (المعجم الکبیر،۲۲ /  ۱۲۵،حدیث  : ۳۲۴)  ٭ اچھا ہمنشین وہ ہے کہ اس کے دیکھنے سے تمہیں خدا یاد آئے اور اس کی گفتگو سے تمہارے عمل میں زیادتی ہو اور اس کا عمل تمہیں آخرت کی یاد دلائے۔  (الجامع الصغیر، حرف الخاء،حدیث  : ۴۰۶۳، ص۲۴۷)  ٭  اچھے دوست کی ہم نشینی نہ صرف دنیامیں سودمندہوتی ہے بلکہ قبرمیں بھی نیکوکار کی صحبت فائدہ پہنچاتی ہے۔ (اچھے ماحول کی برکتیں،ص۳۳) ٭ عمل کرنے کا وہ اعلیٰ جذبہ جو ایک پاکیزہ ماحول کی صحبت سے ملتا ہے وہ دوسری طرح نا ممکن نہیں تومشکل ضرور ہے۔ (ایضا،ص۲۱) ٭ ایسا ماحول بنانا چاہیے، جس میں تمامی شرکاء کا اٹھنا بیٹھنا آپس میں ملاقات کرنا اور ایک دوسرے سے محبت رکھنا فقط اللہ پاک کی رضا و خوشنودی کے لئے ہو۔ (ایضا،ص۲۵) ٭  اچھے ماحول سے اچھی صُحبت میسر ہوتی ہے۔ (ایضا،ص۱۶) ٭ اچھے ماحول سے وابستہ ہونے پر ظاہر و باطن کی اصلاح ہوتی ہے۔ (ایضا،ص۱۶) ٭ بُرے ماحول کواپنانے والے افراد اپنی عزت و وقار اور حیثیت کو کھودیتے ہیں۔ (ایضا،ص۲۶) ٭ حضرت مالک بن دینار ررَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ نے فرمایا  :  جس بھائی یا ساتھی کی صحبت تمہیں دینی فائدہ نہ پہنچائے تم اس کی صُحبت سے بچو تاکہ تم محفوظ و سلامت رہو۔  (کشف المحجوب ، باب الصحبۃ ومایتعلق بہا ، ص۳۷۴)  ٭ دعوتِ اسلامی کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا روح پرور ماحول عبادات و معاملات کی نگہداشت اور سنتوں کی محافظت کا جذبہ لئے ہوئے سوئے مدینہ رواں دواں ہے لہذا دعوتِ اسلامی کے پاکیزہ اور نیک ماحول سے وابستہ ہونا سعادت دارین ہے۔ (اچھے ماحول کی برکتیں،ص۲۲)

طرح طرح کی ہزاروں سُنّتیں سیکھنےکےلئےمکتبۃُ المدینہ کی دو کُتُب،بہارِ شریعت حصّہ   16 (312صفحات) اور 120 صَفَحات کی کتاب”سُنّتیں اور آداب“اورامیرِاہلسنتدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکے دو رسالے101 مدنی پھول“اور”163مدنی پھول“ھدِيَّةً طلب کیجئےاورپڑھئے۔سُنّتوں کی تربیّت کاایک بہترین ذَرِیعہ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی قافِلوں میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ سُنّتوں بھرا سَفَر بھی ہے۔