Book Name:Faizan e Sahaba o Ahle Bait

اگلے ہفتہ واراجتماع کے بیان کی جھلکیاں

      میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ  وَجَلَّ!آئندہ ہفتہ واراِجتماع کےبیان کا موضوع ہے”سیرتِ مُفتیِ دعوتِ اسلامیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ جس میں ہم  صحابَۂ کرامرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہم اجمعین  اور دیگر صالحین کی نیکیوں کی حرص کے کچھ واقعات سنیں گے۔ اس کےساتھ ساتھ ہم مفتیٔ دعوتِ اسلامی مفتی محمد فاروق عطاری مدنیرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی سیرت و کردارکی جھلکیاں،آپ کی زندگی کے مختلف گوشوں جیسےآپ کی نرمی،تقویٰ و پرہیزگاری اور اَمِیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہسے آپ کی محبت کے بارے میں سنیں گے، وقتاً فوقتاً مختلف مدنی پھول بھی حاصل کریں گے۔اَمیرِ اہلسنّتدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے مفتیٔ دعوتِ اسلامی سے متعلق کیا جذبات ہیں یہ بھی سنیں گے۔ لہٰذا!آئندہ جمعرات بھی اجتماع میں حاضری کی نیّت کیجئے،نہ صرف خود آنے کی بلکہ اِنفرادی کوشش کرکے دُوسروں کو بھی ساتھ لانے کی نیّت کیجئے اورہاتھ اُٹھا کر زور سے کہیے  : اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ 

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرےاجتماع میں پڑھے جانے والے  (6) دُرودِ پاک اور   (2) دُعائیں

 )1( شبِ جُمعہ کادُرُود

اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَبَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَا مُحَمَّدِ نِالنَّبِیِّ الْاُمِّیِّ

الْحَبِیْبِ الْعَالِی الْقَدْرِالْعَظِیْمِ الْجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ

بُزرگوں نے فرمایا کہ جو شَخْص ہر شبِ جُمعہ (جُمعہ اور جُمعرات کی دَرمِیانی رات) اِس دُرُود شریف کو