Book Name:Faizan e Sahaba o Ahle Bait

قرار دیا۔   (بخاری،کتاب فضائل اصحاب النبی،باب مناقب الحسن والحسین، ۲ /  ۵۴۷، حدیث  : ۳۷۵۳)   ٭  حضرت اِمام حسین رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ اپنے بڑے بھائی حضرت امام حسن رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی طرح جنّتی جوانوں کے سردار  ہیں۔   (سنن الترمذی،کتاب المناقب، باب مناقب ابی محمد الحسن بن علی...الخ، ۵ /  ۴۲۶، حدیث  : ۳۷۹۳)   ٭  حضرت اِمام حسین رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ  نے (25) حج پیدل کئے تھے۔  (تاریخ مدینہ  دمشق ،۱۴ /  ۱۸۰)   ٭  حضرت اِمام حسین رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے علم کے شہر جنابِِ رسولِ خدا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اور دروازہ ِٔ شہر ِ علم مصطفےٰ، امیرُ المؤمنین حضرتِ سیّدُنا مَولیٰ علی مشکل کُشا کَرَّمَ اللہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم سےعلمِ دِین کا بیش بہا خزانہ پایا ۔ حضرت اِمام حسین رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کی علم سے بھر پور گُفتگو ایسی دلکش ہواکرتی تھی کہ لوگوں کی یہ خواہش ہوتی کہ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ خاموش نہ بیٹھیں بلکہ عِلم و حِکمت کے مَدَنی پھول لُٹاتے ہی رہیں۔٭  حضرت اِمام حسین رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے اپنے جدِکریم، مومنوں کیلئے رؤف ورحیم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے اوراپنے والدِمحترم،والدۂِ مُحترمہ اور امیرُالمؤمنین حضرتِ سیّدُنا عمرِ فاروق عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان سے احادیث سنیں اور رِوَایت کیں۔٭  حضرت اِمام حسین رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے رِوَایت کرنے میں آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کے بھائی اما م حسن، آپ کے شہزادے امام زینُ العابدین،آپ کی صاحِبْزادیاں ، پوتے امام باقر عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان سمیت دیگر عُلماء و مُحَدِّثِیْن شامل ہیں۔   (الاصابہ ،۲ /  ۶۸)   حضرت اِمام حسین رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ کا مُستقل علمی حلقہ مسجدِ نَبوی میں لگا ہوتا،جس میں آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ لوگوں کو فِقْہِی مسائل سے آگاہ فرماتے تھے۔  (تاریخ دمشق، ۱۴ /  ۱۷۹مفھوماً)   اللہ پاک ہمیں آپ کے نقشِ قدم پر چلنے اورآپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کےیومِ شہادت کے موقع پر انہیں خوب ایصالِ ثواب کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِین بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم   

مکتبۃ المدینہ سے حضراتِ حسنینِ کریمین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے متعلق شیخِ طریقت،اَمِیرِ اہلسنّت،