Book Name:Faizan e Sahaba o Ahle Bait

  کوثر کے جام بھی پئیں۔ اٰمِین بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  

یاالٰہی جب زبانیں باہَر آئیں پیاس سے

صاحبِ کوثر شہِ جُود و عَطا کا ساتھ ہو

 (حدائقِ بخشش، ص۱۳۲)

حوضِ کوثر کیا ہے؟

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! حوضِ کوثر کیا ہے، اس بارے میں صدر الشریعہ ، بدرالطریقہ، مفتی محمد امجد علی اعظمی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  لکھتے ہیں  : یہ حوض نبی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکو مرحمت ہوا (ملا) ، حق ہے۔ اِس حوض کی مسافت ایک مہینا کی راہ ہے، اس کے کناروں پر موتی کے قُبّے ہیں، چاروں گوشے برابر ہیں، اس کی مٹی نہایت خوشبودار مُشک کی ہے، اس کا پانی دُودھ سے زیادہ سفید، شہد سے زیادہ میٹھا اور مشک سے زیادہ پاکیزہ ہے اور اس پر  (جو)  برتن  (رکھے ہوئے ہیں وہ)  ستاروں سے بھی گنتی میں زیادہ ہیں۔ جو اس کا پانی پئے گا کبھی پیاسا نہ ہوگا، اس میں جنت سے دو پر نالے (Drains)  ہر وقت گرتے ہیں، ایک سونے کا، دوسرا چاندی کا ہے۔      (بہارِشریعت ،۱ /  ۱۴۵)  

ٹھنڈا ٹھنڈا میٹھا میٹھا

پیتے ہم ہیں پلاتے یہ ہیں

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

12مَدَنی کاموں میں سے ایک مَدَنی کام ”مَدَنی اِنعامات“

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!حوضِ کوثر کے جام پینے، محبتِ اہلِ بیت بڑھانےاور ان کی سیرتِ طیّبہ  پر عمل کرنے کا ایک بہترین ذریعہ عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی سے وابستہ ہو  کر ذیلی حلقے