Book Name:Musibaton Pr Sabr ka Zehen kese Bane

سےمغفرت کا پروانہ عطا ہوجاتا ہے۔لہٰذا چاہے کتنی ہی مصیبتیں آپڑیں،آزمائشوں کے طوفان برپا ہوجائیں،پریشانیوں کا سیلاب اُمنڈ آئے اور بیماریاں مکھی کی طرح چمٹ جائیں تب بھی حرفِ شکایت زبان پر ہرگز مت لائیے بلکہ ان پر صبرکرکے اس کے بدلے میں  ملنے والے ثواب کے تصور میں ایسے گم ہوجائیے کہ تکلیف کا احساس تک باقی نہ رہے۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ بزرگانِ دین رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کی سیرتِ طیبہ سے بھی ہمیں یہی مدنی پھول ملتا ہے کہ جب ان پر کوئی مُصیبت آجاتی ہے تو یہ حضرات اس پر صبرکے بدلے ملنے والے ثواب کے تصوُّر میں ایسے گُم ہوجاتے ہیں کہ انہیں تکلیف کا احساس تک نہیں رہتا۔آئیے!بطورِ ترغیب3 ایمان افروز واقعات ملاحظہ کیجئے اور اپنے آپ کو  صبر و رضا کا پیکر بنائیے،چنانچہ

زخمی ہوتے ہی ہنس پڑنا

منقول ہے،حضرت سیِّدُنا فتح مَوصِلی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی اَہلیۂ محتر مہرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہا ایک مرتبہ زور سے گِریں جس سے ناخُن(Nail) ٹُوٹ گیا، لیکن دَرد سے کَراہنے اور”ہائے“،”اُوہ“وغیرہ کرنے کے بجائے وہ ہنسنے لگیں! کسی نے پوچھا : کیا زَخم میں دَرد نہیں ہو رہا ؟ فرمایا :صَبْر کے بدلے میں ہاتھ آنے والے ثواب کی خوشی میں مجھے چوٹ کی تکلیف کا خیال ہی نہ آسکا۔(کیمیائے سعادت،رکن چہارم،منجیات، ۲/۷۸۲)

بیٹے کی موت پر مسکراہٹ

سِلْسِلَۂ عَالِیَہ چِشْتِیَہ کے عظیم پیشوا حضرت سَیِّدُنا  فُضَیْل بِن عِیَاض رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کو کبھی کسی نے مسکراتے نہ دیکھا تھا،لیکن جس دن آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہکے شہزادے حضرت سَیِّدُنا علی بِن فُضَیْل رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کا انتقال ہوا تو آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہمسکرانے لگے،لوگوں نے عرض کی: یہ خوشی کا کونسا موقع ہے جو آپ مسکرارہے ہیں؟فرمایا:میں اللہ پاک کی رِضا پر راضی ہو کر مسکرا رہا ہوں کیونکہ اللہ پاک کی رِضا ہی کے سبب میرے بیٹے کو قضا آئی ہے۔ربِّ کریم کی پسند اپنی پسند ۔(تذکرۃ الاولیاء،۱/ ۸۶ -۸۷ملخصا)

میں خوش ہوں یا غمگین حضرت مُطَرِّف رَحْمَۃُاللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِکا بیٹا فوت ہوگیا۔ لوگوں نے انہیں بڑا خوش و خرم دیکھا تو کہا کہ کیا بات ہے کہ آپ غمزدہ ہونے کی بجائے خوش نظر آرہے ہیں۔فرمایا: جب مجھے اس صدمے(Shock)  پر صبر کی وجہ سے اللہ پاک کی طرف سے دُرُود و رحمت اور ہدایت کی بشارت ہے تو میں