Book Name:Musibaton Pr Sabr ka Zehen kese Bane

            میٹھی میٹھی ا سلامی بہنو! ایمان کے ساتھ زِندَگی گزارنے والا ہی کامیاب ہے، بڑا نازُک مُعامَلہ ہے ،شیطان ہر وَقت ایمان کی گھات میں لگا رَہتا ہے۔ مصیبت آنے پر صَبْر کرتے ہوئے ہر حال میں ربِِّ کریم کی رِضا پرراضی رَہنا چاہئے۔اللہ پاک جسے چاہے بے حساب جنّت میں داخِل فرمائے اور جسے چاہے امتحان میں مبتلا کر کے صَبْر کی توفیق عطا فرما کر انعام و اِکرام کی بارِشیں فرمائے۔مومِنِ کامِل وُہی ہے جو ہر حال میں ربِّ کریم کا شگر گزار بندہ بن کر رہے ۔ مُصیبتوں کی وجہ سے اللہ پاک پر اعتراض کر کے خود کو ہمیشہ کیلئے جہنَّم کے حوالے کر دینے والا شخص بَہُت ہی بڑا بد نصیب ہے۔ ہر مسلمان کو امتحان کے لئے تیّار رَہنا چاہئے، خدائے رحمٰن کا پارہ2سُورَۃُالبَقَرہ کی آیت نمبر214 میں فرمانِ عبرت نِشان ہے:

اَمْ حَسِبْتُمْ اَنْ تَدْخُلُوا الْجَنَّةَ وَ لَمَّا یَاْتِكُمْ مَّثَلُ الَّذِیْنَ خَلَوْا مِنْ قَبْلِكُمْؕ-

تَرْجَمَۂ کنز الایمان:کیا اِس گُمان میں ہوکہ جنَّت میں چلے جاؤگے اور ابھی تم پر اَگلوں کی سی رُوْدَاد نہ آئی۔

بیان کردہ آیتِ کریمہ کے تَحت صدرُ الاَفاضِل حضرت علامہ مولانا مفتی سیِّد محمد نعیم الدّین مُراد آبادی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:یہ آیت غَزوَۂ اَحزاب کے مُتَعَلِّق نازِل ہوئی جہاں مسلمانوں کو سردی اور بھوک وغیرہ کی سخت تکلیفیں پہنچی تھیں۔اس میں انہیں صَبْر کی تلقین فرمائی گئی اور بتایا گیا کہ راہ ِخدامیں تکالیف برداشت کرنا قدیم سے خاصانِ خدا رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہم اجمعین کا معمول رہا ہے،ابھی تو تمہیں پہلوں کی سی تکلیفیں پہنچی بھی نہیں ۔

مَجْلِس مکتبۃُ المدینہ

            میٹھی میٹھی ا سلامی بہنو! مصیبتوں پر صبر کی نعمت اور راہِ خدا میں تکالیف برداشت کرنے کا جذبہ پانےکے لئے عاشِقانِ رَسُول کی مَدَنی تَحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول  سے وابَسْتَہ ہوکر سنتوں کی خدمت میں عملی طور پر مشغول ہوجائیے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ دعوتِ اسلامی دُنیا بھرمیں کم و بیش 104شُعْبہ جات میں نیکی کی دعوت کی دُھومیں مچانے میں مَصْرُوف ہے،جن میں سے ایک ”مَجْلِس مکتبۃُ المدینہ“بھی ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ مکتبۃُ المدینہ سے جہاں سُنّتوں بھرے بَیانات اور میموری کارڈز دُنیا بھر میں پہنچ رہے ہيں،وہیں سَرکارِ اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ ،اَمیرِاَہلسُنَّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  اور اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیَّۃ کی کتابیں بھی لاکھوں کی تعداد میں عوام کے ہاتھوں میں پہنچ کر سُنَّتوں کے مدنی پُھول کھلارہی ہیں۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ مکتبۃُ المدینہ کےاب تک کم وبیش45 ذیلی شعبہ جات قائم ہو چکے ہیں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

شُکْر کے بارے میں مدنی پھول