Book Name:Musibaton Pr Sabr ka Zehen kese Bane

لگ جانا بھی ہے۔ذیلی حلقے کے8 مَدَنی کاموں میں سے ایک  مَدَنی کام ”انفرادی کوشش “بھی ہے آپ  تمام اسلامی بہنوں   کی بارگاہ میں مدنی التجا ہے کہ نئی نئی اسلامی بہنوں پر اِنفرادی کوشش کرتے ہوئے اِنھیں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے مُنْسلک کیجئے، مُعَلِّمَہ، مُبَلّغَہ اور مُدَرِّسَہ بنا کر دعوتِ اسلامی کا مَدَنی کام بڑھایئے۔وہ اسلامی بہنیں جو پہلے آتی تھیں مگراب نہیں آتیں،بالخصوص اُن پر اِنفرادی کوشش کر کے اُنہیں مَدَنی ماحول سے دوبارہ وابَستہ کیجئے۔ شیخِ طریقت ،امیرِ اہلسنّت ،با نی دعوت ِاسلامی حضرتِ علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطارؔ قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  ارشاد فرماتے ہیں :دعوتِ اسلامی کا 99 فی صد مدنی کام انفِرادی کوشش سے ممکن ہے، اَلْحَمْدُ لِلّٰہ  عَزَّ  وَجَلَّ انفرادی کوشش کی برکت سے کئی اسلامی بہنیں دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوچکی ہیں آیئے! آپ کی ترغیب وتحریص کے لئے انفرادی کوشش کی ایک مدنی بہار پیشِ خدمت ہے چنانچہ

سنتوں بھری زندگی نصیب ہوگئی

       ایک اسلامی بہن کے بارے میں آتا ہےکہ  دعوتِ اسلامی کے مہکے مہکے مدنی ماحول سے وابستہ ہونے سے قبل وہ فکرِ آخرت سے غافل تھیں۔ اس گناہوں بھری زندگی سے نجات کی ترکیب یوں بنی کہ کسی نے شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت حضرت علاّمہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّار قادری رَضوی دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی مایہ ناز تالیف ’’فیضانِ سنّت‘‘ اور کچھ رسائلِ عطاریہ بطورتحفہ ان کے گھر بھجوا دیے۔یوں انہیں علم و عرفان کے موتیوں سے لبریز تالیف ’’فیضان سنّت‘‘پڑھنے کی سعادت حاصل ہوئی۔ آسان و شائستہ الفاظ اور عشقِ رسول کی خوشبوؤں سے معطر ومعنبر اس تحریر نے گویا ان کے اندر ایک نئی روح پھونک دی ۔جس کی برکت سے ان کے اخلاق و کردار اور عمل میں دن بدن مثبت تبدیلیاں رونما ہونے لگیں۔مزید کرم یہ ہوا کہ کچھ اسلامی بہنوں کی انفرادی کوشش کی برکت سے انہیں دعوتِ اسلامی کا مشکبار مدنی ماحول میسر آگیا،جس کی برکت یہ ظاہر ہوئی کہ انہیں  اپنی گناہوں بھری زندگی سے توبہ کی توفیق نصیب ہوگئی اور وہ اپنی قبر وآخرت کی بہتری کے لیے سنّتوں بھری زندگی گزارنے میں مشغول ہو گئیں۔ امیرِ اہلسنّت   دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے فیوض وبرکات حاصل کرنے لیے عطاریہ  بھی بن گئیں۔ تادمِ تحریر علاقائی مشاورت کی ذمّہ دار کی حیثیّت سے حسبِ توفیق دینِ متین کی خدمت کر رہی ہیں۔(انوکھی کمائی،ص21)

اسی ماحول نے ادنیٰ کو اعلیٰ کردیا دیکھو                               اندھیرا ہی اندھیرا تھا اُجالا کردیا دیکھو

''اگر آپ کو بھی دعوت اسلامی کے مدنی ماحول کے ذریعے کوئی مدنی بہار یابرکت ملی ہو تو آخر میں مدنی بہار مکتب پرجمع کروادیں."

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد