Book Name:Hirs kay Nuqsanaat or Qana_at ki Barkaat

کیجئے،چنانچہ

فلموں ڈراموں سے نجات مل گئی

       باب المدینہ (کراچی) کی ایک اسلامی بہن فلمیں ڈرامے شوق سے دیکھتیں  اور نمازیں قضاکردیاکرتی تھیں ۔ ایک روز انہیں دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ایک اسلامی بہن نے امیرِ اہلسنّت  دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ   کے ہونے والے ” مَدَنی مذاکرے“کی کیسٹ سننے کیلئے دی۔ انہوں نے مَدَنی مذاکرہ سنناشروع کردیا۔ایک سوال کے جواب میں امیرِ اہلسنّت دَامت بَرَکاتُہُمُ العَالِیہ نے قبر کی تنہائیوں اور  پریشانیوں کا ایسا نقشہ کھینچا کہ ان اسلامی بہن کا دل خوفِ خدا عَزَّوَجَلَّ سے لرز اٹھااورقبرکے وحشت ناک تصورنے ان کے رونگٹے کھڑے کردئیے ۔ انہوں نے گھبراکر اسی وقت تمام گناہوں سے توبہ کی،اور نمازوں کی پابند بن گئیں ۔ اسی مَدَنی مذاکرے کی برکت سے انہیں  فلموں ڈراموں کی نحوست سے بھی نجات مل گئی ہے۔  اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ اب نہ صرف  وہ خود دعوتِ اسلامی کے اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شریک ہوتی ہیں بلکہ دیگر اسلامی بہنوں کو بھی اس کی دعوت دیتی ہیں ۔ ''اگر آپ کو بھی دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کے ذریعے کوئی مدنی بہار یابرکت ملی ہو تو آخر میں مدنی بہار مکتب پرجمع کروادیں."

  صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                         صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد                            

مجلس مدنی انعامات

          میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! اَلْحَمْدُ لِلّٰہ  عَزَّ وَجَلَّ دعوتِ اسلامی دنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنے،سُنّتوں  کی خوشبوپھیلانے، لوگوں کے دلوں میں اولیائے کرام کی محبت جلانے  میں مصروف ہے ۔ ساری دنیا میں مَدَنی کام کومُنظّم کرنے کے لئے تقریباً 104 شعبہ (Departments) جات قائم ہیں ، انہی میں سے ایک شعبہ ”مجلس مدنی انعاماتبھی ہے۔شیخِ طریقت،امیرِ اہلسنَّتدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی خواہش کے مُطابق اسلامی بھائیوں، اسلامی بہنوں اورجامعاتُ المدینہ و مَدارِسُ المدینہ کے طلبہ و طالبات کو باعمل بنانے کے لیے، مَدَنی اِنعامات پرعمل کی ترغیب دِلانے کے لئے ”مجلس مدنی انعاماتکا قیام عمل میں آیا۔امیر اہلسنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  فرماتے ہیں:کاش! دیگر فرائض و سُنَن کی بجا آوَری کے ساتھ ساتھ تمام اسلامی بھائی او راسلامی بہنیں ان مَدَنی انعامات کو بھی اپنی زندگی کا دستورُ العَمَل بنا لیں اورتمام ذمّہ دارانِ دعوتِ اسلامی بھی اپنے اپنے حَلْقے میں ان(مَدَنی انعامات کے رسائل) کو عام کردیں اور ہرمسلمان اپنی قَبْر و آخِرت کی بہتری کیلئے ان مَدَنی اِنعامات کو اِخلاص کے ساتھ اپنا کر اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے فضل و کرم سے جَنّتُ الْفردوس میں مَدَنی حبیب صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا پڑوسی بننے کا عظیم ترین انعام پا