Book Name:Hirs kay Nuqsanaat or Qana_at ki Barkaat

وہاں حاضر رہے۔(عالمگیری، ۵/۳۴۵) ٭ مہمانوں کے سامنے خادم وغیرہ پر ناراض نہ ہو۔(عالمگیری، ۵ /۳۴۵) ٭میزبان کو چاہئے کہ مہمان کی خاطر داری میں خود مشغول ہو،خادموں کے ذمّے اس کو نہ چھوڑے کہ یہ حضرتِ سیِّدُنا ابراھیم خَلِیْلُ اللّٰہ  عَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی سُنّت ہے۔(عالمگیری،۵/۳۴۵) (بہارِ شریعت،۳/۳۹۴)٭جو شخص اپنے بھائیوں (مہمانوں)کے ساتھ کھاتا ہے اُس سے حساب نہ ہوگا۔(قوت القلوب،۲/۳۰۶ )٭ایک شخص نے عرض کی:میں ایک شخص کے یہاں گیا، اُس نے میری مہمانی نہیں کی اب وہ میرے یہاں آئے تو کیا میں اس سے بدلا لوں؟ ارشاد فرمایا:نہیں بلکہ تم اس کی مہمانی کرو۔(ترمذی،۳/۴۰۵،حدیث:۲۰۱۳)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد