Book Name:Beta Ho To Aysa

کی یادمنانےکےلئے اَلْحَمْدُ لِلّٰہ ہرسال دنیابھرمیں مسلمان عیدالالضحیٰ(10،11،12ذو الحجہ) کو قربانی کرتےہیں آئیے! ہم بھی  وہ واقعہ  سنتی ہیں ۔  

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

تینوں رات ایک طرح کا خواب:

            حضرتِ سَیِّدُنا اِبْراہِیْم خَلِیْلُ اللہ عَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے ذُوالْحَج کی آٹھویں رات ایک خواب دیکھا، جس میں کوئی کہنے والا کہہ رہا ہے:’’بے شک اللہ پاک  تمہیں اپنے بیٹے کو ذَبْح کرنے کا حُکم دیتا ہے ۔ ‘‘ آپ صُبْح سے شام تک اِس بارے میں غور فرماتے رہے کہ یہ خواب اللہ پاک  کی طرف سے ہے یا شیطان کی جانب سے؟اِسی لئے آٹھ(8) ذُوالْحَج کا نام یَوْمُ التَّرْوِیَہ(یعنی سوچ بِچار کا دن) رکھاگیا ۔ نویں رات پھر وہی خواب دیکھا اور صُبْح یقین کرلیا کہ یہ حُکم اللہ پاک  کی طرف سے ہے، اِسی لئے9 ذُوالْحَج کو یومِ عرفہ( یعنی پہچاننے کا دن) کہاجاتا ہے۔دسویں رات پھر وہی خواب دیکھنے کے بعدآپ نے صُبْح اس خواب پرعمل کرتے ہوئے بیٹے کی قُربانی کا  پَکّا اِرادہ فرما لیا،جس کی وجہ سے 10ذُوالْحَج کو یَوْمُ النَّحْر یعنی ’’ذَبْح کا دن ‘‘کہا جاتا ہے۔(تفسیرِکبیر،۹/۳۴۶)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

حکمِ خُدا وندی کی تکمیل کا اَنوکھا اَنْداز

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! اَنْبیائے کرام عَلَیْہِمُ السَّلَام  کا مَقام ومَرتبہ  جمیع مَخلوق میں اَرْفع و اعلیٰ ہے ،لہٰذا ان پرآنے والےاِمْتحانات بھی اسی قَدرشدیدہوتے ہیں،مگرقُربان جائیے،ان مُقدَّس ہستیوں کے