Book Name:Beta Ho To Aysa

موقع کی مناسبت اور نوعیت کے اعتبار سے نیتوں میں کمی ،بیشی وتبدیلی کی جاسکتی ہے۔

نگاہیں نیچی کئے خُوب کان لگا کر بَیان سُنُوںگی۔ ٹیک لگا کر بیٹھنے کے بجائے عِلْمِ دِیْن کی تَعْظِیم کی خاطِر جہاں تک ہو سکا دو زانو بیٹھوں گی۔ضَرورَتاً سِمَٹ سَرَک کر دوسری اسلامی بہنوں کے لئے جگہ کُشادہ کروں گی۔دھکّا وغیرہ لگا تو صبر کروں گی، گُھورنے،جِھڑکنےاوراُلجھنے سے بچوں گی۔صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ، اُذْکُرُوااللّٰـہَ، تُوبُوْا اِلَی اللّٰـہِ  وغیرہ سُن  کر ثواب کمانے اور صدا لگانے والی کی دل جُوئی کے لئےپست آواز سے جواب دوں گی۔اجتماع کے بعد خُود آگے بڑھ کر سَلَام و مُصَافَحَہ اور اِنْفِرادی کوشش کروں گی۔ دورانِ بیان موبائل کے غیر ضروری استعمال سے بچوں گی، نہ بیان ریکارڈ کروں گی نہ ہی اور کسی قسم کی آواز  کہ  اِس کی اجازت نہیں ،جو کچھ سنوں گی، اسے سن   اور سمجھ   کر اس پہ عمل کرنے اور اسے بعد میں دوسروں تک پہنچا   کر نیکی کی دعوت عام کرنے کی سعادت حاصل کروں گی۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!           صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! اللہ پاک نےہمیں بےشمارنعمتوں سےنوازاہےان نعمتوں کاہم جتنا بھی شکراداکریں اتناہی کم ہے ربِّ کریم کی ان نعمتوں میں سےایک عظیم نعمت"اولاد"بھی ہے، اولادکی احسن اندازمیں تعلیم وتربیت والدین کی ذمہ داری ہے، والدین اپنی اولاد کی تعلیم وتربیت  اس اندازمیں کریں کہ ان کی اولاد اچھی صفات کی حامل ہو۔

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! حضرت سَیِّدُنااِسْمٰعِیْل عَلَیْہِ السَّلَام ،اللہ پاک  کے مُقَرَّب  اور بَرگُزِیْدہ نبی ہیں،اللہ پاک نے آپ کوخُصوصی اِنْعام واِکْرام سے نوازاہے ،یہی وجہ تھی کہ آپ پر اللہ پاک  کی طرف  سے جتنی بھی آزمائشیں آئیں ،آپ ان میں تَوفیقِ اِلٰہی سے  ثابِت قَدَم رہے ،  آئیے!رضائے الٰہی پر راضی رہنے کے بارے میں آپ  عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  کا ایک مَشْہُور ومَعْرُوف واقعہ جس