Book Name:Beta Ho To Aysa

اُمّ ُالْمُؤمِنِین حضرتِ سَیِّدَتُنا عائِشہ صِدّیقہرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہا سے رِوایَت ہے ،رَسُوْلُ اللہصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا: عَرَفہ (یعنی ۹ ذوالحجَّۃِ الحرام )کا روزہ ہزار(1000) روزوں کے برابر ہے ۔ (شُعَبُ الایمان ج۳ ص۳۵۷حدیث۳۷۶۴) مگر حج کرنے والے پر جوعَرَفات میں ہے اُسے عَرَفہ (یعنی ۹ ذوالحجَّۃِ الحرام ) کے دِن روزہ رکھنامکروہ ہے۔حضرتِ سَیِّدُنا اَبُوہُریرہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے حُضُورپُر نُور،شافِع یومُ النُّشُور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے عَرَ فہ کے دِن (یعنی ۹ ذوالحجَّۃِ الحرام کے روزحاجی کو ) عَرفات میں روزہ ر کھنے سے مَنْع فرمایا۔(صحيح ابن خُزيمہ ج۳ص۲۹۲حدیث:۲۱۰۱)

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! آپ نے سناکہ ماہِذُوالْحِجَّۃ الْحَراممیں روزے رکھنے کے کس قدر فضائل وبرکات ہیں،لہٰذا ہمیں بھی چاہیے کہ اس ماہ ِمُبارَک  میں قُربانی ودیگر عِبادات کے  ساتھ ساتھ نفلی روزے رکھنے کی بھی عادت بنائیں،اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  اس کے سبب  ہمیں بے شُماررحمتیں اور برکتیں حاصِل ہوں گی۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

مجلس مکتبۃالمدینہ

      میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!آیئے دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوجایئے،  شیخِ طریقت، امیرِاہلسنت بانی دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولاناابوبلال محمدالیاس عطارقادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہنے1986میں عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کےاشاعتی ادارے مکتبۃالمدینہ  کا آغاز فرمایا  دعوتِ اسلامی کےاس شعبے(Department)سے پہلےتوصرف بیانات کی آڈیو کیسٹیں جاری ہوئیں اور پھر اللہعَزَّ وَجَلّ َ کےفضل وکرم اور رسولِ اکرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی نظرِعنایت سےایسی ترقی نصیب ہوئی کہ