Book Name:Beta Ho To Aysa

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! آپ نے سُنا وعدہ خِلافی کرنے والےکے مُتَعَلِّق کس قَدر سخت وعیدیں  ہیں کہ وعدہ خِلافی کرنےوالے  پر اللہ پاک اس کے  فِرشتوں  اور تمام اِنْسانوں کی لَعْنَت ہوتی ہے ،نہ تو اس کا کوئی فَرض قَبول ہوتاہے اور نہ ہی نفل۔

حُضُور پُرنُور،سیِّدُ العٰلمین صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَفرماتے ہیں:''وعدہ خلافی یہ نہیں کہ آدمی وَعدہ کرے اور اس کی نِیَّت اسے پُورا کرنے کی بھی ہو بلکہ وعدہ خِلافی یہ ہے کہ آدمی وعدہ کرے اور اس کی نِیَّت اُسے پُورا کرنے کی نہ ہو ۔''  (الجامع لاخلاق الراوی للخطیب البغدادی،ص۳۱۵،رقم۱۱۶۸) ایک اور حدیثِ پاک میں ہے کہ جب کوئی شخص اپنے بھائی سے وعدہ کرے اور اس کی نِیَّت پُورا کرنے کی ہو پھر پُورا نہ کر سکے ، وعدہ پر نہ آسکے تو اُس پر گُناہ نہیں۔(سُنَنِ ابوداؤد ج۴ ص ۳۸۸ حدیث ۴۹۹۵ )

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!           صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

8 مدنی کاموں میں سے ایک  مدنی کام ”مدنی دورہ“

      میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! ہم حضرت سَیِّدُنا اِسْمٰعِیْلعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  کے پاکیزہ اَوصاف کے بارے میں سن رہی  ہیں ہمیں ایسے پیارے اوصاف اپنانے کیلئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہو جانا چاہیے اِنْ شَآءَ اللہ اس کی  برکت سے ہمارے کردار  میں بہتری آجائے گی ۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ   دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کی برکت سے کئی بگڑے ہوئے لوگ گناہوں  سے تائب ہوکر نماز وسنت کی راہ پر گامز ن ہوگئے۔ آپ  بھی  دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوکر ذیلی حلقے کے 8مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصّہ لیجئے۔ ذیلی حلقے کے8 مدنی کاموں میں سے ماہانہ ایک مدنی کام ،”مدنی دورہ “بھی ہےجس کے  ذریعے اسلامی بہنوں کو گھر  گھر جا کر نیکی کی دعوت دی جاتی ہے۔ہفتے کا کوئی ایک دن