Book Name:Beta Ho To Aysa

مکتبۃ المدینہ سےجہاں سنتوں بھرے بیانات مدنی مذاکروں کی لا کھوں لاکھ کیسٹیں اوروی سی ڈیز (VCD s)  دُنیابھرمیں پہنچ رہی ہيں،وہیں ا مام غزالی  رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  کی کتابوں کااردو ترجمہ،اعلیٰ حضرت،ا میرِاہلسنت اور ا َلْمدینۃُ الْعِلْمِیَہ کی کتابیں بھی شائع کرکے کثیرتعدادمیں عوام کےہاتھوں میں پہنچائی جارہی ہیں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                     صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

صِلۂ رحمی کے مدنی پھول !

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! بَیان کو اِخْتِتام کی طرف لاتے ہوئے صلہ رحمی کے بارے میں چند مدنی پھول سُننے کی سعادت حاصل کرتی ہیں ۔پہلے دو فرامین مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  ملاحظہ کیجئے:(1):ہر حُسن ِ سلوک صدقہ ہے غنی کے ساتھ ہو یا فقیر کے ساتھ۔(مجمع الزوائد ، کتاب الزکوٰۃ ، باب کل معروف صدقۃ،۳/۳۳۱،رقم:۴۷۵۴) (2):جس نے والدین سے حُسنِ سُلوک کیا اسے مبارک ہو کہاللہ پاک نےاس کی عمر بڑھادی۔(مستدرک،کتاب البروالصلۃ،باب من بر والدیہ…الخ،۵/۲۱۳،حدیث:۷۳۳۹) ٭صِلَۂ رِحم واجِب ہے اور قطع رِحم حرام اور جہنَّم میں لے جانے والا کام ہے۔(بہار شریعت،۳/۵۵۸)٭رشتے داروں کے ساتھ اچّھا سُلوک اِسی کا نام نہیں کہ وہ سُلوک کرے تو تم بھی کرو،یہ چیز تو حقیقت میں مُکافاۃ یعنی اَدلا بَدلا کرنا ہے کہ اُس نے تمہارے پاس چیز بھیج دی تم نے اُس کے پاس بھیج دی، حقیقتًا صِلَۂ رِحمی یہ ہے کہ وہ کاٹے اور تم جوڑو،وہ تم سے جُدا ہونا چاہتا ہے اور تم اُس کے ساتھ رشتے کے حُقُوق کی رعایت و لحاظ کرو۔(رَدُّالْمُحتار، ۹/۶۷۸) ٭صِلَۂ رِحمی کی مختلف صورَتیں ہیں،اِن کو ہَدِیّہ و تحفہ دینا اور اگر ان کو کسی بات میں تمہاری امداد درکار ہو تو اِس کا م میں ان کی مدد کرنا،انہیں سلام کرنا،ان کی ملاقات کو جانا، ان کے پاس اُٹھنا بیٹھنا،ان سے بات چیت کرنا،ان کے ساتھ لُطف و مہربانی سے پیش آنا۔( کتاب الدُرَر الحکام،۱/۳۲۳)