Book Name:Aashiqoon Ka Hajj

چنانچہ حضرتِ سَیِّدُنا فُضَیل بن عِیاضرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:میدانِ عَرَفات میں حجّاج مَشغولِ دُعا تھے، میری نظرایک نوجوان پر پڑی جو سَر جھُکائے شَرم سار کھڑا تھا،میں نے کہا: اے نوجوان!تُو بھی دُعا کر۔ وہ بولا:مجھے تو اِس بات کا ڈَر لگ رہا ہے کہ جو وَقْت مجھے مِلاتھا شایدوہ جاتا رہا، اب کس مُنہ سے دُعا کروں!میں نے کہا:تُو بھی دُعا کر تاکہ اللہ  پاک  تجھے بھی اِن دُعا مانگنے والوں کی بَرَکت سے کامیاب فرمائے۔ حضرت سَیِّدُنا فُضَیل رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں: اُس نے دُعا کے لئے ہاتھ اُٹھانے  کی کوشِش کی کہ ایک دَم اُس پر رِقَّت طاری ہوگئی اور ایک چیخ اُس کے مُنہ سے نکلی، تڑپ کر گِرا اور اُس کی رُوح قَفَسِ عُنصُری سے پرواز کر گئی۔(کَشْفُ الْمَحْجُوب ص۳۶۳)

حضرتِ سَیِّدُنا ذُوالنُّون مِصْری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی فرماتے ہیں:میں نے مِنٰی شریف میں ایک نوجوان کو آرام سے بیٹھا دیکھا جب کہ لوگ قُربانیوں میں مَشغول تھے۔ اِتنے میں وہ پُکارا:اے میرے پیارے ربِّ کریم!تیرے سارے بندے قُربانیوں میں مَشْغول ہیں،میں بھی تیری بارگاہ میں اَپنی جان قُربان کرنا چاہتا ہوں، میرے ربِّ کریم!مجھے قَبول فرما۔یہ کہہ کراپنی اُنگلی گلے پرپَھیری اور تڑپ کر گِرپڑا، میں نے قریب جا کر دیکھا تو وہ جان دے چکا تھا۔(کَشْفُ الْمَحْجُوب ص۳۶۴)

یہ اِک جان کیا ہے اگر ہوں کروڑوں

ترے نام پر سب کو وارا کروں میں

(سامانِ بخشش ،ص:۱۳۵)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

              میٹھی میٹھی اسلامی بہنو! آپ نےسنا حج ہو تو ایسا! اللہ  پاک  ان دونوں بابرکت حاجیوں  کے