Book Name:Jannat Ki Baharain

خدمت میں مصروفِ عمل ہے،انہی میں سے ایک شعبہ جامعۃُالمدینہ بھی ہے،شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی علم دوستی اور اشاعتِ عِلْمِ دین کی تڑپ کے نتیجے میں ”مجلس جامعۃُ المدینہ“ کےتحت ملک وبیرونِ ملک میں سینکڑوں جامعات کا قیام عمل میں لایا گیا۔ جامعۃُ المدینہ کی سب سے پہلی شاخ 1995ء میں نیوکراچیکے علاقے مدرسۃُ المدینہ گودھرا کالونی بابُ المدینہ(کراچی پاکستان ) کی دوسری منزل میں کھولی گئی۔ جامعاتُ المدینہ  کا یہ سلسلہ  دن بدن بڑھتے بڑھتے  دنیا بھر میں پھیل گیا اور اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ   تاحال   ملک و بیرونِ ملک میں جامعاتُ المدینہ کی تعداد546 (پانچ سو چھیالیس) ہے ان میں پڑھنے والے طلبۂ کرام و طالبات  کی تعدادتقریباً 40109 (چالیس ہزارایک سونو)ہے ۔آپ بھی اپنے بچّوں کو جامعۃُالمدینہ میں داخل کروائیےاپنے بھائیوں، دوستوں، عزیزوں اور دیگر رشتہ داروں پر انفرادی کوشش کیجئے اور انہیں اپنے بچّوں کو جامعۃُ المدینہ میں داخل کروانے کا ذہن دیجئے۔ اس سے جہاں چہارجانب علم کی روشنی پھیلے گی اور جہالت کے اندھیرے چھٹیں گے، وہیں آپ کے لیے صدقۂ جاریہ کاسلسلہ  بھی ہو جائے گا ۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ

اعتکاف کی ترغیب:

 اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے تحت  رمضان المبارک  میں پورے ماہِ رمضان اور آخری عشرے میں اجتماعی اعتکاف کا سلسلہ ہوتا ہےآپ بھی اس اعتکاف میں شرکت کی نیت کیجئے، اس کی برکت سےعِلْمِ دین کا ڈھیروں ڈھیر ذَخِیْرہ حاصل ہونے کے ساتھ ساتھ قرآنِ پاک  صحیح تَلَفُّظ سے پڑھنا  بھی سیکھ جائیں گے اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ ۔اِعْتکاف کے  بے شُمار فضائل ہیں، چُنانچہ  مدینے کا تاجور، سلطانِ بحر و بر صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ گوہر نشان ہے: جو شَخْص اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی رِضا وخُوشنودی کیلئے ایک دن کا اِعْتِکاف کرے گا اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  اس کے اورجہنّم کے درمیان 3 خَندَقیں حائل کردے گاجن کی مَسافَت