Book Name:Jannat Ki Baharain

بھر نیک اَعْمال کرتا رہے گا  تو اس کے لیے جنّت کی  بِشارت ہے ۔چُنانچہ پارہ 5سُوْرَۃُ النِّساء،آیت نمبر 124 میں اِرْشادہوتا ہے:

وَ مَنْ یَّعْمَلْ مِنَ الصّٰلِحٰتِ مِنْ ذَكَرٍ اَوْ اُنْثٰى وَ هُوَ مُؤْمِنٌ فَاُولٰٓىٕكَ یَدْخُلُوْنَ الْجَنَّةَ وَ لَا یُظْلَمُوْنَ نَقِیْرًا(۱۲۴) (پارہ:۵، النساء :۱۲۴)

 تَرْجَمَۂ کنز العرفا ن : اور جو کوئی مرد ہو یا عورت اچھے عمل کرے اور وہ مسلمان بھی ہو تو یہی لوگ جنت میں داخل ہوں گے اور ان پر تِل کے برابر بھی ظلم نہیں کیا جائے گا۔

حکیمُ الاُمّت ،حَضْرتِ علّامہ  مُفْتی احمد یارخان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّان اس آیتِ کریمہ کے تحت اِرْشاد فرماتے ہیں: جو بھی اِنْسان مرد ہو یا عورت بَقَدْرِ طاقت عمل کرےنیک اور ہو وہ مومن صَحِیْحُ الْعَقِیْدہ اُس کی جَزاء یہ ہے کہ وہ بعدِ قیامت جنَّت میں جاۓگا۔مُطابقِ اعمال اسے جنّت کا دَرَجہ ملے گا اور ان پر تِل برابر بھی ظُلم نہ ہوگا کہ وہ ہوں تو بڑے دَرَجہ کے مُسْتَحِق اور بِلا قُصُور ان کا دَرَجہ گھٹا کر انہیں اَدْنی ٰ دَرَجہ میں داخل کر دیا جاۓ یہ ہرگز نہ ہوگا۔ (تفسیرِ نعیمی،۵/۴۳۳)

میں ان کے دَر کا بِھکاری ہوں فضلِ مولیٰ سے

حسنؔ فقیر کا جنَّت میں بِسترا ہوگا

(ذوقِ نعت،ص۲۹)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

اہلِ جنت نعمتوں کے مَزے لیتے ہوۓ:

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! مَعْلُوم  ہوا کہصَحِیْحُ الْعَقِیْدہ  مومن کو اس کے اَعمال کی