Book Name:Jannat Ki Baharain

والااوربہت زیادہ نیکی کا حکم دینے اور بُرائی سے منع کرنے والا۔(شعب الایمان،باب فی صلۃ الارحام، ۶/۲۲۰،   حدیث: ۷۹۵۰) اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ ”مدنی دورے “کی برکت سے علاقے میں خوب مدنی کام پھیلتا ہے،”مدنی دورے“کی برکت سے نئے نئے اسلامی بھائی مدنی ماحول  کے قریب آتے ہیں ،”مدنی دورے “ کی برکت سے بے نمازیوں کو نماز پڑھنے کی سعادت نصیب ہو جاتی ہے ۔لہٰذا ہمیں بھی اپنی دُنیا و آخرت کی بھلائی کے لئے”مدنی دورے  “کو یقینی بنانا چاہئے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اس کی خوب خوب برکتیں نصیب ہوں گی۔ آئیے!بطورِ ترغیب مدنی دورے کی ایک مدنی بہار سُنتے ہیں۔چنانچہ

غیر مسلم کا قبولِ اسلام !

خانپور(پنجاب پاکستان )کے ایک مُبلِّغ دعوتِ اسلامی کا بیان ہے کہ بابُ المدینہ کراچی سے سُنَّتوں کی تربیت حاصل کرنے کیلئے تشریف لائے ہوئے مدنی قافلے کے ساتھ مجھے بھی مدنی دورہ کرنے کا شرف حاصل ہوا۔ایک درزی کی دُکان کے باہر لوگوں کو اکٹھاکر کے ہم ’’نیکی کی دعوت‘‘ دے رہے تھے۔ جب بیان خَتم ہواتو اسی دُکان(Shop) کے ایک ملازم نوجوان نے کہا:میں ایک غیر مسلم ہوں۔آپ حضرات کی نیکی کی دعوت نے میرے دل پر گہرا اثر کیا ہے۔مہربانی فرما کر مجھے اسلام میں داخِل کر لیجئے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّمدنی دورہ کی برکت سے وہ مسلمان ہو گیا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                        صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! نیک اَعْمال  جنّت تک پہنچنے  کاراستہ ہیں اور یقیناً ہم میں سے ہر ایک کی یہ خواہش ہو گی کہ جنّت کی عالیشان نعمتوں اور اس کے باغات کی سیر سے ہم مُستفید ہوں، تو یاد رکھئے ! کہ نیک اعمال جنّت تک پہنچانے کےلیے پُل کا کردار اَدا  کرتے ہیں۔  تو ہمیں بھی نیک اَعْمال کی کثرت کرنی چاہیے!