Book Name:Jannat Ki Baharain

وَ  جَنَّةٍ  عَرْضُهَا  السَّمٰوٰتُ  وَ  الْاَرْضُۙ-اُعِدَّتْ  لِلْمُتَّقِیْنَۙ(۱۳۳)

کی طرف دوڑوجس کی وسعت آسمانوں اور زمین کے برابر ہے۔ وہ پرہیزگاروں کے لئے تیار کی گئی ہے۔

صَدْرُالاَفاضل مولانا مُفتی سَیِّد محمدنعیمُ الدِّین مُرادآبادی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْہَادِیفرماتے ہیں: دوڑو سے مُراد توبہ ،اَدائے فرائض وطاعات و اِخْلاص والے عمل اختیار کرکے(یعنی اللہ پاک کی بارگاہ میں اپنے گُناہوں سے توبہ کرتے ہوئے ، فرائض مَثَلاً نماز وروزہ وغیرہ اور دِیگر اَحْکاماتِ شرْعِیّہ پر اِخْلَاص کے ساتھ عَمَل کے ذَرِیعے ربّ کریم کی بخشش اور جَنّت کی طرف دوڑو کہ یہ راستے جَنّت کی طرف لے جاتے ہیں۔ )

کل نارِ جَہنَّم سے حسؔن امن و اماں ہو

اس مالکِ فردوس پہ صَدَقے ہوں جو ہم آج 

(ذوقِ نعت، ص۷۰)

12 مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام”مدنی دورہ“

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ہمیں بھی حصولِ جنت کیلئے خوب خوب نیک اعمال کرنے چاہئیں اور ان میں کسی بھی طرح کی سستی نہیں کرنی چاہیے ۔نیک اعمال کا جذبہ پانے کیلئے عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی سے وابستہ ہو جائیے اور نیکی کے کاموں میں ترقی کے لئےذیلی حلقے کے 12 مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حِصَّہ لیجئے۔ ذیلی حلقے کے 12 مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام”مدنی دورہ“ بھی ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ نیکی کی دعوت دینا اور بُرائی سے منع کرنا نہایت ہی عظیمُ الشّان کام ہے، چُنانچہ حدیث ِ پاک میں ہے کہ پیارےآقا، مکی مدنی مُصْطَفٰے   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ سے عرض کی گئی: لوگوں میں بہتر کون ہے؟ارشاد فرمایا:اپنے رَبِّ کریم  سے زیادہ ڈرنے والا، رشتے داروں سے صِلَۂ رِحمی زیادہ کرنے