Book Name:Jannat Ki Baharain

مَشْرِق ومغرِب کے فاصلے سے بھی زِیادہ ہوگی۔'' (الدرالمنثور ج۱ ص۴۸۶)

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! ذرا غور کیجیے! کہ جوشَخْص  اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی رِضا حاصل کرنے کےلیے ایک دن کا اِعْتکاف کرے گا اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اس کے اور جَہنَّم کے درمیان 3 خَنْدقیں حائل کر دےگاتوجوشَخْص رَمَضانُ الْمُبارَک کےآخری عشرے میں اِعْتکاف کرےگااسےکیسے کیسے اِنْعامات و اِکْرا مات سے نوازاجائے گا،  کیونکہ رَمَضان میں تو نیکیوں کا ثواب کئی گُنا بڑھ  جاتا ہے۔  اس لیے زِندگی کے اس مَوقع سے فائدہ اُٹھائیے اور رَمَضانُ الْمُبارَک کےآخری عشرے میں سُنَّت اعتکاف کےلیے تیار ہوجائیے۔ بلکہ آج ہی سے اِعْتکاف کرنے کی سعادت حاصل کیجئے اور ثوابِِ عظیم کے حق دار بن جائیے!

رحمتیں لوٹنے کےلیے آؤ تم      مَدَنی ماحول میں کر لو تم اِعْتکاف

سُنَّتیں سیکھنے کے لیے آؤ تم     مَدَنی ماحول میں کر لو تم اِعْتکاف

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                        صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!بَیان کو اِخْتِتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت،چند سُنّتیں اور آداب بَیان کرنے کی سَعَادَت حاصِل کرتا ہوں۔تاجدارِ رسالت،شَہَنْشاہِ نُبُوَّت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ جنّت نشان ہے:جس نے میری سُنّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔([1])

سینہ تِری سُنَّت کا مدینہ بنے آقا      جنّت میں پڑوسی مُجھے تُم اپنا بنانا


 

 



[1] مشکاۃ الصابیح،کتاب الایمان،باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ،الفصل الثانی،۱/۵۵،حدیث:۱۷۵