Book Name:Jannat Ki Baharain

کے رشتے قائم و دائم رہتے ہیں بلکہ روزِ قِیامت عزتوں کی مِعْراج بھی نصیب ہو گی۔حدیثِ پاک میں ہے:’’جو بدلہ لینے پر قادر ہونے کے باوُجُودغُصَّہ پی لے،اللہ پاک اُسے لوگوں کے سامنے بُلائے گا تاکہ اس کو اِخْتیار دے کہ جنَّت کی حُوروں میں سے جسے چاہے پسند کر لے۔‘‘ (ابن ماجہ، کتاب الزھد، باب الحلم ،حدیث ۴۱۸۶ ،ج۴، ص ۴۶۲)یقیناً کل قِیامت  کے سخت آزمائش والے دن میں جب کسی کو ُبلا کے  اللہ پاک  اِنْعامات و اِکْرامات سے نوازے اس سے بڑھ کر اور کیا ہو سکتا ہے۔

بِلا حساب ہو جنّت میں داخِلہ یارَبّ!                              پڑوس خُلد میں سَروَر کا ہوعَطا یارَبّ!

(وسائلِ بخشش، ص۸۲)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                        صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

اسی طرح نیکیاں بڑھانے اور آخرت کا ثواب کمانے کیلئے قرآنِ پاک کی تلاوت کی بھی عادت بنانی چاہیے،یقیناً اس کے سبب جہاں رحمتوں اور برکتوں کے دروازے کُھلتے ہیں وہیں حدیثِ پاک میں جنّت کے  اَعْلیٰ مرتبے پانے  کی نوید بھی ہے ۔ فرمانِ مُصْطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَہے :’’قرآن پڑھنے والے سے کہاجائے گاکہ قرآن پڑھتا جا اور جَنّت کے دَرَجَات طے کرتاجا اور ٹھہرٹھہر کر پڑھ جیساکہ تُو دُنیا میں ٹھہر ٹھہر کرپڑھا کرتاتھاتُو جہاں آخری آیت پڑھے گا وہیں تیراٹھکانا ہوگا۔‘‘(سنن ابی داود، کتاب الوتر، باب استحبا ب الترتیل فی القراء ۃ، حدیث ۱۴۶۴ ،ج۲، ص ۱۰۴)   

شاد ہے فردوس یعنی ایک دن

قسمتِ خُدام ہو ہی جاۓ گا

(حدائقِ بخشش،ص۴۰)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                        صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد