Book Name:Gunahon Ki Nahosat

میں سوال جواب ص۲۷۷)٭ساداتِ کرام کی تعظیم وتکریم کی اَصل وجہ یہی ہے کہ یہ حضرات رسُول کائنات صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکے جسمِ اَطہر کا ٹکڑا  ہیں۔(سادات کرام کی عظمت، ص۷)

( اعلان :)

تعظیمِ سادات کے بارے میں بقیہ اہم  مدنی پھول   تربیتی حلقوں میں بیان کیے جائیں گے لہٰذا ان مدنی پھولوں کو  جاننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور  شرکت  کیجئے ۔

تعظیم سادات کے مدنی پھول

٭سرکارِ مدینہصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی تعظیم وتوقیر میں سے یہ بھی ہے کہ وہ تمام چیزیں جو حضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمسے نسبت رکھتی ہیں ان کی تعظیم کی جائے ۔( اَلشِّفا،الباب الثالث فی تعظیم امرہ،فصل ومن اِعظامہ...الخ، ص۵۲،الجزء:۲ )۔ (سادات کرام کی عظمت، ص۸)٭تعظیم کے لیے نہ یقین دَرْکارہے اور  نہ ہی کسی خاص سند کی حاجت لہٰذا جو لوگ سادات کہلاتے ہیں ان کی تعظیم کرنی چاہیے۔(سادات کرام کی عظمت ص۱۴)٭اگر کوئی بد مذہب سیِّد ہونے کا دعویٰ کرے اور اُس کی بدمذہبی حدِّ کفر تک پَہُنچ چکی ہو تو ہرگز اس کی تعظیم نہ کی جائے گی۔(سادات کرام کی عظمت، ص۱۷)٭جو واقع میں سیِّد نہ ہو اورجان بوجھ کر سید  بنتا ہو وہ ملعون(لعنت کیا گیا) ہے، نہ اس کا فرض قبول ہو نہ نفل۔(سادات کرام کی عظمت ، ص۱۶)٭سادات کی تعظیم حضور اقدس صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی تعظیم ہے۔(فتاویٰ رضویہ ،٢٢/٤٢٣  ماخوذا)۔(سادات کرام کی عظمت، ص۸) ٭استاد بھی سیِّد کو مارنے سے پرہیز کرے۔(کفریہ کلمات کے بارے میں سوال جواب،ص۲۸۴) ٭ساداتِ کرام کو ایسے کام پر ملازم رکھا جا سکتا ہے  جس میں ذِلَّت نہ  پائی جاتی ہو البتہ ذِلَّت والے کاموں میں انہیں ملازم رکھنا