Book Name:Gunahon Ki Nahosat

ہونے کے بَجائے حقیقت میں کُھل چکی ہوتی ہیں ۔اچّھے اَعْمال اور راہِ خُدا میں دیا ہوا مال تو کام آتا ہے مگر جو کچھ دَھن دولت پیچھے چھوڑ آتا ہے اُس میں بھلائی کا اِمکان نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے ۔ وُرثاء سے یہ اُمّید کم ہی ہوتی ہے کہ وہ اپنے مرحوم عزیزکی آخِرت کی بہتری کیلئے مالِ کثِیر خرچ کریں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                         صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

12مدنی کاموں میں سے ایک مدنی کام”مدنی قافلہ“

میٹھے میٹھےاسلامی بھائیو!احترامِ رمضان کی جذبہ بڑھانے،رمضان  اور غیرِرمضان میں  گناہوں سےخود کو بچانے اورعبادت و ریاضت  میں دل لگانے  کیلئے عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کے  مَدَنی ماحول سےوابستہ  ہو جائیے اور ذیلی حلقے کے 12 مَدَنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حِصَّہ لینے والے بن جائیے۔12مدنی کاموں میں سےایک مَدَنی کام ”مَدَنی قافلہ“بھی ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ  وَجَلَّ!مدنی قافلہ علمِ دِین کےحصول کا ذریعہ ہے۔مدنی قافلہ رحمتوں کے نزول کاسبب ہے، مدنی قافلے کی برکت سےفرائض وواجبات کی پابندی نصیب ہوتی ہے،مدنی قافلے  کی برکت  سےسنتوں پرعمل کاموقع ملتا ہے،مدنی قافلےکی برکت سے اشراق،چاشت،اوابین اور تہجد پڑھنے کی سعادت ملتی ہے۔مدنی قافلےکی برکت سے لوگوں کونیکی کی دعوت دینے والی سنت پرعمل کاموقع ملتا ہے۔عموماًمدنی قافلے مسجدوں  میں قیام کرتے ہیں اور مساجد میں عبادت کی نیت سےٹھہرنےوالوں کی تو کیا ہی بات ہے کہ نبی کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اس خوش نصیب کے بارے میں تین باتیں ارشاد فرمائی ہیں۔ (1)اس سے فائدہ حاصل کیاجاتا ہے۔ (2)یا وہ حکمت بھرا کلام کرتاہے۔(3)یارحمت کامنتظر ہوتاہے۔ (الترغیب والترہیب، کتاب الصلوۃ،باب الترغیب فی لزوم المساجد ۔۔۔الخ، ۱ /۱۶۹،رقم:۵۰۳ ماخوذاً)

آئیے!بطور ترغیبمدنی قافلے کی ایک مدنی بہارسُنئےاورجھومئے، چنانچہ