Book Name:Gunahon Ki Nahosat

مگر پِھر ان بے چاروں کا وَقت ’’پاس‘‘ نہیں ہوتا ۔ لہٰذا وہ بھی اِحتِرامِ رَمَضان شریف کو ایک طرف رکھ کر حَرام وناجائز کاموں کا سَہارا لے کر وَقت ’’پاس‘‘کرتے ہیں اور یُوں رَمَضان شریف میں شَطْرَنج، تاش ، لُڈّو، گانے باجے ، وغیرہ میں مشغول ہو جاتے ہیں۔یادرکھئے! شَطْرنج اورتاش وغیرہ پر کسی قِسم کی بازی یا شَرط نہ بھی لگائی جائے تب بھی یہ کھیل ناجائز ہیں۔ بلکہ تاش میں چُونکہ جانداروں کی تصویریں بھی ہوتی ہیں ،اِس لئے میرے آقا اعلیٰ حضرترَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنےتاش کھیلنےکومُطلقاًحرام لکھا ہے۔ چنانچِہ فرماتے ہیں، گَنْجِفہ( پتّوں کے ذَرِیعے کھیلے جانے والے ایک کھیل کانام اور) تاش حرامِ مُطْلَق ہیں کہ ان میں علاوہ لَھو و لَعِب کے تصویروں کی تعظیم ہے۔(فتاویٰ رضویہ ج ۲۴ص۱۴۱،فیضانِ سنت ،ص:۹۲۷)اسی طرح شَطرَنْج  کھیلنا بھی ناجائز ہے ۔( بہارشریعت،حصہ ۱۶،ص:۵۱۱ماخوذاً)

مجلس مکتوبات وتعویذاتِ عطّاریہ

      میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!اَلْحَمْدُلِلّٰہعَزَّ وَجَلَّ عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک دعوتِ اسلامی کم و بیش104شعبہ جات میں دینِ متین کی خدمت میں مصروفِ عمل ہے،اِنہی میں سے ایکمجلس مکتوبات وتعویذاتِ عطّاریہبھی ہے جو مریضوں اور پریشان حال اسلامی بھائیوں کی خیر خواہی میں مصروفِ عمل ہے۔ملک وبیرون ملک میں روزانہ لگنے والے (اسلامی بھائیوں کے) تعویذاتِ عطّاریہ کے بستوں کی تعداد تقریباً980 ہے،ماہانہ مریضوں کی اوسطاً تعداد 3,35,000(تین لاکھ پینتیس ہزار) ہے ،پاکستان بھرمیں کم وبیش80 مقامات پر ’’اسلامی بہنوں‘‘کے بھی ہفتہ وار تعویذاتِ عطاریہ کے بستے لگتے ہیں، جن پر تعویذاتِ عطاریہ دینے اور لینے والی صرف اسلامی بہنیں ہی ہوتی ہیں،ان بستوں سے ماہانہ ہزاروں اسلامی بہنیں فیضیاب ہوتی ہیں۔ ماہانہ  تعویذات و اورادِ عطاریہ تقریباً6لاکھ دئیے جاتے ہیں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمّد

 میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ہمیں چاہیے کہ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہیں اور دُنیا