Book Name:Mot ke Holnakian Shab-e-Bra'at

کے سُنّت اعتکاف کی ترکیب ہو گی، پاکستان میں اس سال پورے ماہ کے اعتکاف کے لئے 126 مقامات اور آخری عشرے کے اعتکاف کے لئے 4000 مقامات کا ہدف ہے،سب سے بڑا اعتکاف عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بابُ المدینہ (کراچی) میں ہو گا،جس میں اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ وَجَلَّ شیخِ طریقت ،امیرِاہلسُنَّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ بھی معتکف ہوں گے،اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ  وَجَلَّ اعتکاف میں وضو و غسل، نماز و روزہ اور دیگر شرعی مسائل کے ساتھ ساتھ مدنی مذاکروں کے ذریعے شیخِ طریقت ،امیرِاہلسُنَّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے کیے گئے سُوالات کے دِلچسپ جوابات سے معلومات کا ڈھیروں خزانہ ہاتھ آتا ہے ۔

رحمتِ حق سے دامن تم آکر بھرو

مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف

سنتیں سیکھنے کے لیے آؤ تم

مَدَنی ماحول میں کر لو تم اعتکاف

صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب!                                  صلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

مدنی عطیات کی ترغیب

اَلْحَمْدُ لِلّٰہعَزَّ  وَجَلَّ دعوتِ اسلامی خدمتِ دِین کےکم وبیش104شعبہ جات میں مدنی کام کر رہی ہے،صرف جامعۃ المدینہ(للبنین و للبنات)،مدرسۃ المدینہ(للبنین و للبنات)،مدرسۃ المدینہ آن لائن(للبنین و للبنات) اورمدنی چینل کے سالانہ اخراجات کروڑوں نہیں،اربوں روپے میں ہیں،دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں کے لیے زکوٰۃ ، صدقات،عطیات دینے کے ساتھ ساتھ اپنے رِشتے داروں،پڑوسیوں،دوستوں پر اِنفرادی کوشش کرکے انہیں بھی راہِ خدا میں خرچ کرنے کے فضائل بتا کر مدنی عطیات جمع کیجئے۔فرمانِ مصطفی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم:صدقہ بُرائی کے 70دروازے بند کرتا