Book Name:Mot ke Holnakian Shab-e-Bra'at

رہتا ہے اور زمین کے کیڑوں کو دور کرتا ہے۔ (شرح الصدور للسیوطی،باب احادیث الرسول صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  فی عدۃ امور،ص۸۵۱)

اولاد کو عِلْمِ دین سکھانے کی بَرَکت

حضرت سیِّدنا عیسیٰ رُوحُ اللّٰہ عَلٰی نَبِیِّناوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام ایک قَبْر کے پاس سے گزرے تو دیکھا کہ قَبْر میں مُردے کوعذاب ہورہا تھا ۔کچھ دیر بعد پھر گزرے تو دیکھا کہ قَبْر میں نور ہی نور ہے اور وہاں اللّٰہ پاک کی رحمت برس رہی ہے ۔ آپ عَلَیْہِ السَّلام بہت حیران ہوئے اور اللّٰہ پاک کی بارگاہ میں عرض کی :یا اللّٰہ پاک! مجھے اس کا راز بتادے کہ پہلے اس پر عذاب کیوں ہو رہا تھا اور اب اسے جنت کی نعمتیں کیسے مل گئیں؟ اللّٰہ پاک نے ارشاد فرمایا:’’اے عیسیٰ! یہ سخت گنہگار اور بدکار تھا ، اس وجہ سے عذاب میں گرفتار تھا ، مرنے کے بعداس کے گھرلڑکا پیدا ہوا اور آج اس کو مدرسے بھیجا گیا ،استاذ نے اسے بِسْمِ اللّٰہ پڑھائی ،مجھے حیا آئی کہ میں زمین کے اندر اس شخص کو عذاب دوں جس کا بچہ زمین پر میرا نام لے رہا ہے ۔‘‘       (التفسیرالکبیر،الباب الحادی عشر،ج۱،ص۵۵۱)

اَ لْحَمْدُ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ علم دین سکھانے کا ایک ذریعہ دعوتِ اسلامی کے مدارس المدینہ اور جامعات المدینہ بھی ہیں جہاں پر ہزارہا طلبہ وطالبات الگ الگ علمِ دین حاصل کرتے ہیں ۔    ؂

مِری آنے والی نسلیں تیرے عشق ہی میں مچلیں                انہیں نیک تم بنانا مَدَنی مدینے والے

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!           صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

مسلمان کے دل میں خوشی داخل کرنے کا ثواب

نبئ رحمت،شفیعِ اُمت،قاسم نعمت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے ارشاد فرمایا:’’ جو شخص کسی مؤمن کے دل میں خوشی داخل کرتاہے اللّٰہ پاک اس خوشی سے ایک فرشتہ پیدا فرماتاہے جو اللّٰہ پاک کی