Book Name:Mot ke Holnakian Shab-e-Bra'at

اُٹھانے والوں کی ۔ (تنبیہ المغترین،الباب الثالث، ص۱۶۶)

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!دیکھا آپ نے!وہ گُھپ اندھیری قَبْر جسے دنیا کا کوئی برقی بلب روشن نہیں کر سکتا اِن شآءَ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ وہ میٹھے میٹھے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کے نور کے صدقے پریشان حالوں کیلئے نور نور ہوکر جگمگا اُٹھے گی۔

خواب میں بھی ایسا اندھیرا کبھی دیکھا نہ تھا           جیسا اندھیرا ہماری قبر میں سرکار ہے

یارسولَ اللّٰہ آ کر قبر روشن کیجئے              ذات بے شک آپ کی تو مَنبَعِ انوار ہے

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!           صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

 (15)لوگوں کو تکلیف نہ پہنچانے کا انعام

حضرت سیِّدنا ابوکاہِل رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے مروی ہے کہ جولوگوں کو تکلیف پہنچانے سے باز رہا، اللّٰہ پاک اُسے قَبْر کی تکلیف سے بچائے گا۔          (المعجم الکبیر،الحدیث۸۲۹، ج۸۱، ص۱۶۳)

(16) صدقہ دینے سے قبر کی گرمی دور ہوتی ہے

حضرتِ سیِّدُنا عُقْبَہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ سیِّدُ المبلغین، رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے فرمایا:’’بیشک کسی شخص کا صدقہ اس کی قَبْرسے گرمی کو دور کردیتا ہے اور قیامت کے دن مؤمن اپنے صدقے کے سائے میں ہوگا۔‘‘ (المعجم الکبیر،الحدیث۷۸۸،ج۱۷، ص۲۸۶)

علم قبر میں ساتھ رہے گا

سیّدُ المُرسَلِین،جنابِ رحمۃٌ لِّلْعٰلمِین صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  نے فرمایا کہ جب عالم فوت ہوتا ہے تو اس کا علم قیامت تک قَبْر میں اس کو مانوس کرنے کے لئے متشکل ہو کر(یعنی شکل اختیار کر کے)