Book Name:Mot ke Holnakian Shab-e-Bra'at

حضور اکرم،نورِ مجسّم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ارشاد فرمایا :جس نے مرض الموت میں سورۃ الاخلاص پڑھی تو وہ قبر کے فتنے اور اس کے دبانے سے محفوظ رہے گا۔(المعجم الاوسط ج۴ ص۲۲۲ حدیث۵۷۸۵)

(10)شبِ جمعہ کا دُرُود

بُزُرگانِ دین علیہم رحمۃُ اللّٰہِ الْمُبِین نے فرمایا کہ جو شخص ہر شبِ جمعہ (جمعہ اورجمعرات کی درمیانی رات)  اِس دُرُود شریف کو پابندی سے کم از کم ایک مرتبہ پڑھے گا:

اَللّٰہُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ وَ بَارِکْ عَلٰی سَیِّدِنَامُحَمَّدِنِ النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ الْحَبِیْبِ الْعَالِی الْقَدْرِ الْعَظِیْمِ الْجَاہِ وَعَلٰی اٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلِّمْ

وہ موت کے وقت سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی زِیارت کرے گا اورقَبْر میں داخل ہوتے وقت بھی ،یہاں تک کہ وہ دیکھے گا کہ سرکارِ مدینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ اسیقَبْر میں اپنے رحمت بھرے ہاتھوں سے اُتار رہے ہیں ۔             (اَفْضَلُ الصَّلَوات عَلٰی سَیِّدِ السّادات ص۱۵۱ملخصًا)

الحمدللہ! دعوت اسلامی کےہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی برکت سےیہ درود پاک ہرجمعرات پڑھنےکی سعادت ملتی ہےآپ بھی پابندی سے ہرجمعرات ہفتہ وارسنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کی نیت فرمالیجیے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!           صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

(11) قبر کی غم گسار

حضرت سیدنا ابراہیم بن ادہم عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْاَکْرَم فرماتے ہیں کہ میں نے ایک جنازہ کو کندھا دینے  کے بعد کہا کہ اللّٰہ پاک میرے لیے موت میں برکت دے۔ تو ایک غیبی آواز سُنائی دی: ’’اور