Book Name:Mot ke Holnakian Shab-e-Bra'at

عبادت اورذکر میں مصروف رہتاہے۔ جب وہ بند ہ اپنی قَبْر میں چلا جاتاہے تو وہ فرشتہ اس کے پاس آکر پوچھتاہے :’’کیا تو مجھے نہیں پہچانتا؟ ‘‘وہ کہتا ہے کہ’’ تو کون ہے ؟‘‘ تو وہ فرشتہ کہتاہے کہ ’’میں وہ خوشی ہوں جسے تو نے فلاں کے دل میں داخل کیا تھا ،آج میں تیری وحشت میں تجھے اُنس پہنچاؤں گا اور سوالات کے جوابات میں ثابت قدم رکھوں گا اور تجھے روزِ قیامت کے مناظر دکھاؤں گا اور تیرے لئے تیرے ربّ کریم کی بارگاہ میں سفارش کروں گا اور تجھے جنت میں تیرا ٹھکانا دکھاؤں گا۔‘‘(التر غیب والترھیب ، کتاب البر والصلۃ ،باب التر غیب فی قضاء حوائج المسلین ، الحدیث ۲۳ ، ج ۳ ، ص ۲۶۶)

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! مرنے کے بعد قبر کی تنہائیوں، وحشتوں، گھبراہٹوں، اندھیروں میں کام آنے والے اعمال کے بارے میں آپ نے سُنا، نماز، روزہ، حج، زکوٰۃ قبر میں کام آئیں گے، عذاب سے بچائیں گے، رمضان و قرآن قبر و قیامت کا اندھیرا دور کریں گے، تلاوت و روزے قبر میں خوشبو کا باعث بنیں گے، مسجد کو روشن کرنا، قبر کی روشنی کا سبب بنے گا، مریض کی عیادت کرنے والے مسلمان کے لئے دو فرشتے روزانہ قبر میں اُس کی عیادت کریں گے، سورۂ ملک کی تلاوت عذابِ قبر سے بچائے گی، قرآنِ پاک حفظ کرنے کی کوشش میں مرنے والا یہ سعادت پائے گا کہ فرشتہ اُسے قبر میں قرآن حفظ کروائے گا، پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی سنّتوں پر عمل کرنا، قبر میں روشنی و اُنسیت کا سبب بنے گا، نمازِ تہجد، قبر میں روشنی کرے گی، نیکی کی دعوت دینا، قبر کی وحشت دور کر کے روشنی کا باعث ہو گا، صدقہ، قبر کی گرمی کو دور کرے گا، علمِ دین، قبر میں اُنسیت دے گا اور زمین کے کیڑوں کو دور کرے گا، اولاد کو علمِ دین سکھانے کی برکت سے عذابِ قبر دور ہو گا، مسلمان کے دل میں خوشی داخل کرنے کے سبب، قبر کی وحشت میں اُنسیت ہو گی اور نکیرین کے سوالات کے جوابات میں ثابت قدمی عطا ہو گی۔