Book Name:Mot ke Holnakian Shab-e-Bra'at

رَمَضان المبارَک کا اِعتکِاف کرہی لینا چاہئے ۔ہمارے پیارے پیارے اور رَحمت والے آقا، میٹھے میٹھے مُصْطَفٰے صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اللہ  عَزَّوَجَلَّ  پاک کی رِضا کیلئے ہروقت کمربَستہ رہتے تھے اورخصُوصاً رَمَضان شریف میں عبادت کاخُوب ہی اہتِمام فرمایاکرتے۔چُونکہ ماہِ رَمَضان ہی میں شبِ قَدْر کو بھی پوشیدہ رکھاگیاہے،لہٰذااس مبارَک رات کو تلاش کرنے کیلئے آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ایک بار پورے ماہِ مبارَک کا اعتِکا ف فرمایا۔اوریُوں بھی مسجِد میں پڑارہنابَہُت بڑی سَعادَت ہے اورمُعتَکِف کی تو کیا بات ہے کہ رضائے الہٰی عَزَّ  وَجَلَّ پانے کیلئے اپنے آپ کوتمام مشاغِل سے فارِغ کرکے مسجِدمیں ڈیَرے ڈال دیتا ہے۔فتاویٰ عالمگیری میں ہے،''اعتِکاف کی خوبیاں بالکل ہی ظاہِرہیں کیونکہ اس میں بندہ اللہ عَزَّوَجَلَّ  پاک  کی رِضا حاصل کرنے کیلئے کُلِّیَّۃً(یعنی مکمَّل طور پر ) اپنے آپ کو اللہ عَزَّوَجَلَّ  پاک کی عبادت میں مُنْہَمِک کر دیتا ہے اوران تمام مَشاغِلِ دُنیا سے کنارہ کَش ہوجاتاہے جواللہ عَزَّوَجَلَّ  پاک کے قُرب کی راہ میں حائل ہوتے ہیں اورمُعتَکِف کے تمام اَوْقات حَقیقۃ ًیا حُکما ًنَماز میں گزرتے ہیں۔(کیونکہ نَماز کا انتِظار کرنابھی نمازکی طرح ثواب رکھتاہے)اوراعتِکاف کا مقصودِ اَصْلی جماعت کے ساتھ نَماز کا انتِظار کرناہے اورمُعتَکِف ان(فِرشتوں) سے مُشابَہَت رکھتاہے جو اللہ عَزَّوَجَلَّ  پاک کے حکم کی نافرمانی نہیں کرتے اورجوکچھ انہیں حُکم ملتاہے اسے بجا لاتے ہیں،اوران کے ساتھ مُشابَہَت رکھتاہے جوشب وروز اللہ عَزَّوَجَلَّ  پاک کی تسبیح(پاکی)بیان کرتے رَہتے ہیں اوراس سے اُکتاتے نہیں ۔ (فتاوی عالمگیری ج۱ ص۲۱۲)

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!دیکھا آ پ نے  دَورانِ اِعْتکاف کس قدر نیکیاں کرنے کے مَواقع ملتے ہیں۔ہمیں بھی ہر سال نہ سہی کم اَزْکم زندَگی میں ایک بار اِس اَدائے مصطَفٰےکو اَدا کرتے ہوئے پُورے ماہِ رَمَضانُ الْمُبارَک کا اِعْتِکاف کرہی لینا چاہئےاوردوسروں کو بھی اس کی ترغیب دِلانی چاہیے۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں پورے ماہِ رمضان اور آخری عشرے