Book Name:Lalach Ka Anjaam

اَعضاء بھوکے رہ جانے کے باعِث مُختلِف بُرائیوں کی طرف رُجوع کرتے ہیں۔(مِنہاجُ الْعابِدین ،الفصل الخامس فی البطنالخ،ص۸۲-۸۳)

حِرْصِ دنیا نکال دے دل سے          بس رہوں طالبِ رضا یاربّ

(وسائلِ بخشش مرمم،ص۸۱)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                          صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

 مَدَنی چینل

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!معلوم ہوا!کھانے کی حِرْصبھی اِنسان کو کئی بُرائیوں اور نقصانات کے دلدل میں دھنسادیتی ہے،لہٰذا حتّی الاِمْکان سُنّت کے مطابق بُھوک سے کم کھانے کی عادت بناکر اِس کی  بَرَکتیں حاصِل کیجئے اور یہ مَدَنی سوچ پانے کے لئے عاشِقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستگی اختیار کیجئے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ دعوتِ اسلامی  کم و بیش 104 شعبہ جات میں نیکی کی دعوت کی دھومیں مچانے میں مصروفِ عمل ہے،انہی میں سے ایک شعبہ ”مدنی چینل “بھی ہے۔

امیراَہلسُنّتدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  اور دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ نے بڑی شدّت سے محسوس کیا کہ مسلمانوں کے گھروں سے T.V نکلوانا قریب بہ ناممکن ہے،لہٰذا ایک ہی صورت نظر آئی اور وہ یہ کہ جس طرح دریا میں طُغیانی آتی ہے تو اُس کا رُخ کھیتوں وغیرہ کی طرف موڑ دیا جاتا ہے تا کہ کھیت بھی سیراب ہوں اور آبادیوں کو بھی ہلاکت سے بچایا جا سکے،اِسی طرح T.V ہی کے ذَرِیعے مسلمانوں کے گھروں میں داخِل ہو کر اُن کو غَفلت کی نیند سے بیدار کیا جائے۔جب اِس شُعبے کے بارے میں معلومات حاصل کی گئیں تو معلوم ہوا کہ اپنا T.Vچینل کھول کر فلموں ڈِراموں،گانوں، باجوں،