Book Name:Aey Kash Fuzol Goi Ki Adat Nikal Jay

انعام ہے، بالخصوص مدنی انعام نمبر 46 میں  فُضول گفتگو سےبچنے کیلئے لکھ کر یا اشارے سے گفتگو کرنے کا ذہن دیا گیا ہے۔ ہمیں بھی فُضول گوئی سے پیچھا چُھڑانے اور خاموشی کی عادت ڈالنے کے لئے روزانہ کم از کم 4 بار لکھ کر گفتگو کرنی چاہیے ،اگر  کوشش کریں گے تو رفتہ رفتہ ہر بات  لکھ  کر کرنے  کی عادت بن جائے گی،  مگر لکھ کر گفتگو کرتے وقت بھی اس بات کا لحاظ رکھنا بے حد ضروری ہے کہ وہ باتیں فُضول نہ ہوں کیونکہ فُضُول بات لکھ کر کرنا بھی منع ہے   ۔

اللہ کریم ہمیں فضول  اور بے ہُودہ باتوں سے بچنے کی توفیق عطافرمائے اور اپنی زبان کو ذِکرودرود سے تررکھنے کی سعادت نصیب فرمائے ۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ 

بچیں بے کار باتوں سے پڑھیں اے کاش کثرت سے

ترے محبوب پر ہر دَم دُرُودِ  پاک ہم مولیٰ

ہماری فالتو باتوں کی عادت دُور ہو جائے

لگائیں مُستقل قفلِ مدینہ لب پہ ہم مولیٰ

(وسائل بخشش مرمم ،۹۹)

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                   صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

مجلس مدنی انعامات

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّدعوتِ اسلامی کم وبیش 104شعبہ جات (Departments)میں دینِ  متین کی خدمت  میں مصروفِ عمل ہے ۔ان شعبہ جات میں سے ایک مجلس