Book Name:Aey Kash Fuzol Goi Ki Adat Nikal Jay

          زم زم نگر حیدرآباد(باب الاسلام سندھ) کے اسلامی بھائی کی ٹانگوں میں اس قدر شدید درد رہتا تھا کہ اُٹھنابیٹھنامُشکل ہو گیا تھا۔ اس درد سے نجات پانے کیلئےانہوں نے بہت رقم خرچ کی۔ باب الاسلام سندھ کے علاوہ پنجاب کے کئی ڈاکٹروں سے بھی علاج کروایا مگر کچھ افاقہ نہ ہوا ۔ایک مرتبہ دعوتِ اسلامی سے وابستہ ایک اسلامی بھائی سے ان کی ملاقات ہوئی، دورانِ گفتگواس نے  اسلامی بھائی سے اپنی تکلیف کا اظہار کیا تو انہوں نے شفقت بھرے انداز میں اِنفرادی کوشش کی اور انہیں مدنی قافلے میں سفر کی برکات بتاتے ہوئے کہا کہ آپ نے اتنا علاج کروایا ہے، اگر چاہیں تو ایک کوشش یہ بھی کر  کےدیکھیں کہ مدنی قافلے کی برکت سے جہاں ہزاروں لوگوں کےمسائل حل ہوئے ہیں، وہیں اِنْ شآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ راہِ خدا میں سفر کی برکت سے آپ کو بھی فائدہ ہوگا۔ ان اسلامی بھائی کی یہ باتیں ان کے  دل پراثر کر گئیں اور وہ 3 دن کے مدنی قافلے کے لئے تیار ہو گئے۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ جب انہوں نے  مدنی قافلے میں سفرکیا تو وہاں رو رو کر اپنی بیماری سے شفا کیلئے دعا کی،ان کی دعا قبول  ہوئی اور مدنی قافلے کی برکت سے انہیں  درد سے نجات مل گئی۔

مانگو آ کر دُعا، پاؤ گے مدّعا

            در کرم کے کھلیں، قافلے میں چلو

اچّھی صحبت ملے، خوب برکت ملے

            چل پڑو چل پڑیں قافلے میں چلو

(وسائلِ بخشش مرمم،ص۶۷۱)

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                   صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

فضول گوئی کے نقصانات