Book Name:Aey Kash Fuzol Goi Ki Adat Nikal Jay

      اللہ کریم ہمیں فُضُول گفتگو سے بچتے ہوئے زبان کا قُفلِ مدینہ لگانے کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

       میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!زبان کی حفاظت کا ذہن بنانے، فضول گوئی کی آفت سے بچنے اور دوسروں کو اس کی تباہ کاریاں  سنا کر انہیں بچانے کے لئے مکتبۃ المدینہ کے ان  رسائل (1)”ایک چُپ سو سُکھ“(2) خاموش شہزادہ (3) میٹھے بول  کا مطالعہ کیجئے۔ ان رسائل میں فضول گوئی کی مذمت ، خاموشی کے فوائد اور  اہمیت ، خاموشی سے متعلق بزرگانِ دِین کے واقعات  اور بہت سے مدنی پھول اپنی خوشبو مہکارہے ہیں ۔دعوتِ اسلامی کی ويب سائٹ www.dawateislami.net سے ان رسائل کو پڑھابھی جاسکتا ہے،ڈاؤن لوڈ (Download)اور پرنٹ آؤٹ (Print Out) بھی کيا جا سکتا ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                          صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!بَیان کو اِخْتِتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت ، چند سُنّتیں اور آداب بَیان کرنے کی سَعَادَت حاصِل کرتا ہوں۔تاجدارِ رسالت،شَہَنْشاہِ نُبُوَّت صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا فرمانِ جنّت نشان ہے:جس نے میری سنّت سے مَحَبَّت کی اُس نے مجھ سے مَحَبَّت کی اور جس نے مجھ سے مَحَبَّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا ۔([1])

سینہ تری سنّت کا مدینہ بنے آقا                                جنّت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                        صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد


 

 



[1] مشکاۃ الصابیح،کتاب الایمان،باب الاعتصام بالکتاب والسنۃ،الفصل الثانی،۱/۵۵،حدیث:۱۷۵