Book Name:Nigahon ke Hifazat kijiye

وغیرہ پہناتے ہیں یہ ناجائز ہے یعنی کان چھدوانا بھی ناجائز اوراُسے زیور پہنانا بھی ناجائز۔(ردالمحتار ،کتاب الحظر والاباحۃ،فصل فی اللبس، ۹/۵۹۸ ملخصاً)٭عورَتو ں کو ہاتھ پاؤں میں مہند ی لگانا جائز ہے۔چھوٹے بچوں کے ہاتھ پاؤں میں مہندی لگانا ناجائزہے،بچیوں کو مہندی لگانے میں حرج نہیں۔ (ردالمحتار،کتاب الحظر والاباحۃ،فصل فی اللبس،۹/۵۹۹ ملتقطاً)حضرت سَیِّدُناابو ہُرَیْرَہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے مَرْوِی ہے کہ مدینے کے تاجدار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے پاس ایک ہیجڑا حاضر کیاگیا جس نے اپنے ہاتھ اورپاؤں مہندی سے رنگے ہوئے تھے۔اِرْشاد فرمایا:اِس کاکیا حال ہے؟ (یعنی اِس نے کیوں مہندی لگائی ہے ؟) لوگوں نے عَرْض کی،یہ عورَتوں کی نقل کرتا ہے۔مَدَنی آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے حکم فرمایا:اِسے شہر بد ر کردو۔لہٰذا اُس کو شہربد ر کردیا گیا،مدینَۂ مُنَوَّرہ سے نکال کر”نَقِیْع(مدینَۂ مُنَوَّرہ کے قریب ایک جگہ) بھیج دیاگیا۔(ابو داود،کتاب الادب،باب فی الحکم فی المخنثین،حدیث: ۴۹۲۸،۴/ ۳۶۸) جس طرح مردوں کو عورتوں کی نقل جائز نہیں اِسی طرح عورَتیں بھی مَردوں کی نقل نہیں کرسکتیں جیسا کہ حضرت سَیِّدُنا  ابنِ عباس رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُما سے روایت ہے کہ رسولِ اکرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے لَعنت فرمائی زَنانہ مَردوں پر جو عورَتوں کی صورت بنائیں اور مَردانی عورَتوں پرجومَردوں کی صورت بنائیں۔ (مسند امام احمد،مسند عبد اللہ بن عباس،حدیث:۲۲۶۳،۱/ ۵۴۰)٭ خواتین اپنے شوہر کے لئے جائز اشیاکے ذریعے ،مگر گھر کی چار دیواری میں زِینت کریں لیکن میک اپ کر کے اور بَن سَنْوَر کے گھر سے باہر نہ نکلا کریں کہ ہمارے پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا:عورَت پوری کی پوری عورَت(یعنی چھپانے کی چیز)ہے جب کوئی عورَت باہر نکلتی ہے تو شیطان اُسےجھانک جھانک کردیکھتا ہے۔(ترمذی،کتاب الرضاع،باب(۱۸)،حدیث: ۱۱۷۶،۲/۳۹۲)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                            صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

طرح طرح کی ہزاروں سُنّتیں سیکھنے کے لئے مکتبۃ المدینہ کی 2 کتب”بہارِ شریعت“حِصّہ 16