Book Name:Maraz Se Qabr Tak

کو تحفہ(خواہ مکتبۃ المدینہ کا شائع کردہ رسالہ یا پمفلٹ )پیش کرنے کے ساتھ ساتھ تعویذاتِ عطاریہ کے استعمال کا مشورہ دیا؟ آئیے! مریض کی عیادت پر مشتمل (2)  فرامینِ مصطفےٰ  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ سنئے اور اخلاص کے ساتھ عمل کی نِیَّت  بھی کیجئے  ۔ چنانچہ 

٭  ارشادفرمایا:جوکسی مريض كی عیادت کرتاہےیااللہپاک کی رِضا کیلئے اپنےکسی اسلامی بھائی سے ملنے جاتا ہےتو ایک پُکارنے والا اسے مخاطب کرتےہوئےکہتاہےکہ خوش ہوجاکیونکہ تیرایہ چلنامبارک ہے اورتُو نےجنّت میں اپناٹھکانا بنالیاہے۔(تر مذی ،کتاب البر والصلۃ، باب ماجاء فی زیارۃ ۔۔الخ ، ۳ / ۴۰۵  ،  حدیث: ۲۰۱۵)

٭  ارشادفرمایا:جس نےمریض کی عیادت کی اللہکریم اس پر پچھتر ہزار(75,000) ملائکہ کے ذریعے سایہ فرمائے گا اور اس کے ہرقدم اُٹھانے پر اس کیلئے ایک نیکی لکھی جائے گی اور اس کےہر قدم رکھنےپراس کا ایک گناہ مٹادیاجائےگااورایک درجہ بُلند کیا جائے گا، جب وہ مریض کے ساتھ بیٹھے گا تو رحمت اسےڈھانپ لےگی اور اپنےگھرواپس آنےتک رحمت اسےڈھانپےرکھےگی۔(التر غیب و التر ھیب ،کتاب الجنائز ،باب التر غیب فی عیادۃ۔۔الخ  ، ۴/ رقم ۱۳ ، ص ۱۶۳)

       میٹھےمیٹھےاسلامی بھائیو! سُناآپ نےکہ  مُسلمان کی عیادت کرناکس قدر باعثِ فضیلت ہے کہ فرشتہمریض کی عیادت کرنے والےخوش   نصیب کو جنت میں ٹھکانے کی خوشخبری دیتا ہے ۔مریض کی عیادت کرنے والے پر75ہزار ملائکہ(یعنی فِرشتے)سایَۂ رحمت کرتے ہیں۔مریض کی عیادت کرنےوالے کے ہرقدم پر اس کے گناہ معاف کردئیے جاتے ہیں۔مریض کی عیادت کرنےوالےپررحمتِ الٰہی کی بارش  ہوتی ہے۔  لہٰذا جب  کسی بیمارکی عیادت کیلئے  جانا ہوتو خیریت پوچھنے کیلئے  خندہ پیشانی کیساتھ انتہائی شفقت بھرالہجہ  اختیار  کریں اور اس کی صحت یابی کیلئے دعا بھی کریں   کہ حضرتِ سیدنا عبد اللہبن