Book Name:Maraz Se Qabr Tak

پوچھئے اور اُس کیلئے صحّت وعافیت کی دُعا کیجئے۔٭ مریض سے اپنے لیے دُعا کروائیے کہ مریض کی دُعا رَد نہیں ہوتی ٭عیادت کرتے ہوئے موقع کی مناسَبَت سے مریض کو نیکی کی دعوت بھی پیش کیجئے، خُصوصاً نَماز کی پابندی کا ذِہن دیجئے کہ بیماریوں میں کئی نَمازی بھی نَمازوں سے غافِل ہو جاتے ہیں ٭ مریض کے پاس زیادہ دیر تک نہ بیٹھیے اور نہ شوروغل کیجئے ہاں اگربیمار خود ہی دیر تک بٹھائے رکھنے کا خواہش مند ہو تو ممکنہ صورت میں آپ اُس کے جذبات کا احتِرام کیجئے ٭ مریض کی عیادت کے موقع پر تحفے لانا عُمدہ کام ہے مگرنہ لانے کی صورت میں عِیادت ہی نہ کرنا اور دل میں یہ خَیال کرنا کہ اگر کچھ نہ لے کر جائے گا تو وہ کیا سوچیں گے کہ خالی ہاتھ عیادت کے لیے آگئے۔ خالی ہاتھ بھی عِیادت کر ہی لینی چاہئے نہ کرنا ثواب سے محرومی کا باعث ہے ٭ا ٓپ عِیادت کے لئے جاتے ہوئے اگر پھل اور بِسکٹ وغیرہ و تحائف لے جانے لگیں تو مشورہ ہے کہ مکتبۃ المدینہ کے کچھ  مَدَنی رسائل بھی لے جا کر مریض کو پیش کیجئے تا کہ وہ ملاقاتیوں ، ( اور اگر اسپتال میں ہو تو)پڑوسی مریضوں اور ان کے عزیزوں کو تحفۃً دے سکیں بلکہ زہے نصیب ! مریض خود بھی کچھ مَدَنی رسائل ہَدِیَّۃً منگوا کر اِس غَرَض  سے اپنے پاس رکھ کر ثواب کمائے ٭ فاسِق کی عِیادت بھی جائز ہے، کیونکہ عِیادت حُقُوقِ اسلام سے ہے اور  فاسِق بھی مسلم ہے (بہار شریعت ج۳ص۵۰۵)

          ہزاروں سنتیں سیکھنےکیلئے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ 2 کتب 312صفحات پر مشتمل کتاب ’’بہارِ شریعت‘‘  حصّہ16 اور120صفحات کی کتاب’’سنتیں اور آداب‘‘اس کے علاوہ شیخِ طریقت،امیرِ اہلسنت کے 2 رسائل ”101 مدنی پھول“اور”163 مدنی پھول“مکتبۃ المدینہ کے بستے سے ہد یَّۃً طلب کیجئے  اور پڑھئے سنتوں کی تربیّت کا ایک بہترین ذَرِیعہ دعوت اسلامی کے مَدَنی قافلوں میں عاشِقانِ رسول کے ساتھ سنتوں بھرا  سفر بھی ہے۔

مجھ کو جذبہ دے سفر کا کرتارہوں پروردگار

 

سنتوں کی تربیت کے قافلے میں بار بار

(وسائل بخشش مرمم،ص۶۳۵)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد