Book Name:Maraz Se Qabr Tak

کلمہ طیبہ پڑھیں، اللہکا ذکر کریں  اور قرآنِ کریم کی تلاوت کریں تاکہ اس کو بھی کلمہ پڑھنا یادآ جائے۔ جن  لوگوں کو موت کی سختیوں کے باوجود بھی کلمہ طیبہ پڑھنا  نصیب ہوتا ہے اور اسی حالت میں  ان  کی رُوح نکل جاتی ہے  تو  ایسے اَفراد بڑے ہی خوش نصیب ہوتے ہیں۔

      یادرہے:کسی کے اِنتقال کے وقت تلقین کرنے کے باوجود بھی اُس نے کلمہ نہ پڑاتوہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ "اس کا خاتمہ اِیمان پر نہیں ہوا

عطارؔ کے پیارے کا قابلِ رشک وِصال

            دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے  مرحوم نگران حاجی محمد مشتاق عطاری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  کچھ عرصہ بیمار رہے اور اسی بیماری میں آپ نے انتقال فرمایا۔ آخری وقت میں جو اسلامی بھائی ان کے پاس موجود تھے ان کا کہنا ہے کہ رات کے وقت حاجی محمدمشتاق عطاری رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کی طبیعت بگڑنے اور حالت غیر ہونے لگی تو آپ نے ارشاد فرمایا کہ میرارُخ قبلے کی سمت کردو، چُنانچہ آپ کے حکم کے مطابق آپ کا رُخ قبلہ کی جانب کردیا گیا۔ آپ آنکھیں بند کئے درود  و سلام اورکلمۂ طیبہ کا وِرد کرنے لگے۔ کافی دیر تک آپ  اسی طرح ذِکر و دُرود میں مصروف رہے۔ پھر بلند آواز سے کلمہ طیبہ لَآاِلٰہَ اِلَّااللّٰہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ پڑھتے پڑھتے آپ پر نزع کا عالَم طاری ہوا اور کچھ دیر بعدآپ کی رُوح اس فانی دنیا سے عالَم ِبالا کی طرف پرواز کرگئی۔

خُدایا بُرے خاتمے سے بچانا

پڑھوں کلمہ جب نکلے دَم یا اِلٰہی

(وسائلِ بخشش،ص۱۱۰)