Book Name:Namaz Ki Ahmiyat

میں پانچوں نمازیں پڑھوں با جماعت

ہو توفیق ایسی عطا یااِلٰہی

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ!                                         صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ہمیں بھی نمازکی پابندی کرتے ہوئے پانچوں نمازیں مسجد کی پہلی صف میں تکبیرِ اُولیٰ کے ساتھ باجماعت اداکرنی چاہئیں۔آئیے!عذابِ الٰہی سے خودکو ڈرانے اورنمازوں کی عادت بنانے کیلئے نماز نہ پڑھنے کی چند وعیدیں سنتے ہیں۔ چنانچہ  

1.    حضرت سیدنا ابو درداء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ ارشاد فرماتے ہيں:ميرے خليل صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے مجھے وصيت فرمائی کہ ''کسی کو اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کا شريک نہ ٹھہرانا اگرچہ تمہيں ٹکڑے ٹکڑے کر ديا جائے يا جلا ديا جائے، فرض نماز جان بوجھ کر نہ چھوڑنا کيونکہ جو جان بوجھ کر نماز چھوڑ ديتا ہے اس سے امان اٹھا لی جاتی ہے اور شراب ہرگز نہ پينا کيونکہ يہ ہر بُرائی کی جڑ ہے۔ (ابن ماجہ ،ابواب الاشربۃ ، با ب الخمر مفتا ح کل شر، الحدیث ۴۰۳۴، ص۲۷۲۰)

2.    ارشاد فرمایا:جس نے نماز چھوڑی تو وہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ سے اس حال میں ملے گا کہ وہ اس پر غضب فرمائے گا۔( مجمع الزوائد،کتاب الصلاۃ،باب فی تارک الصلاۃ،الحدیث:۱۶۳۲،ج ۲،ص ۲۶)

3.    ارشادفرمایا:جس نے نماز چھوڑی اس نے اپنے اہل وعیال اور مال کو گھٹا ديا۔( کنز العمال ،کتاب الصلاۃ ، التر ھیب عن ترک الصلاۃ ، الحدیث ۱۹۰۸۵ ، ج۷، ص ۱۳۲ )

4.    ارشاد فرمایا:جس نے جان بوجھ کر نماز کو ترک کیا  توبِلاشُبہ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کا ذمّہ اس سے بری ہے۔(معجم الکبیر،۱۲/ ۱۹۵،حدیث:۱۳۰۲۳)

مشہور مفسرِ قرآن ،حکیمُ الامت مُفتی احمدیارخانرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتےہیں : بےنمازی اللہ کی امان میں نہیں رہتا۔نماز کی برکت سے انسان دنیا میں آفتوں سے،مرتے وقت خرابی خاتمہ سے، قبر (کے