Book Name:Namaz Ki Ahmiyat

     پیارےآقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کافرمانِ عالیشان ہے:اِنَّ فِی الصَّلٰوۃِ شِفَاءً:بے شک نماز میں شفاء ہے ۔(سنن ابن ماجہ، باب الصلاۃ شفاء، ج۴، ص۹۸،الحدیث: ۳۴۵۸) لہٰذا ہمیں چاہئے کہ بیمار ہوں یا تندرست ہرحال میں نہ صرف خود  نماز کی پابندی کریں بلکہ اپنے اہل وعیال کوبھی نماز کا عادی بنائیں ۔

روزی میں برکت

    جوخوش نصیب پانچوں نمازیں اداکرتے ہیں اللہعَزَّ  وَجَلَّ   ان کی روزی میں برکت ڈال دیتاہے۔ آج کے اِس پُرفتن دَور میں ہر بندہ مال کمانے کی دُھن میں لگاہوا ہےلیکن ساراسارا دن مال کمانے کے بعد بھی ہرایک یہی شکوہ لیے بیٹھا ہے کہ اتنے پیسے  کماتا ہوں پھر بھی برکت نہیں ہوتی۔یاد رکھئے!پانچوں  نمازوں کی ادائیگی اور ان میں خشوع وخضوع اور تعدیلِ ارکان کا لحاظ کرتے ہوئے واجبات ،سنن اور آداب کا پوری طرح لحاظ رکھنا رِزْق میں خیرو برکت کا ذریعہ ہیں ۔([1])

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! نَماز ایک بَہُت ہی عَظِیْم عِبادَت ہے،نماز مومن کے لئے جنَّت میں لے جانے والا بہترین عمل ہے،خُشُوْع وخُضُوْع کے ساتھ دو رَکعتیں ادا کرنے والے کے لئے جنَّت واجِب ہو جاتی ہے،دو رَکْعت نمازدُنیاومَافِیۡھَا سے بہتر ہے،نماز اللہ عَزَّ  وَجَلَّ   کے نزدیک پسندیدہ عمل ہے،نَماز میں ہر سجدے کے عِوَض ایک نیکی لکھی جاتی،ایک گُناہ مِٹایا جاتا اور ایک دَرَجہ بُلند کیا جاتا ہے،نَماز ی بروزِ قیامت سَلامتی کے ساتھ جنَّت میں داخل کیا جائے گا،نَماز سے گُناہ جھڑتے ہیں،نَمازگُناہوں کے مَیْل کچیل کو دھو دیتی ہے،ایک نَماز پچھلی نَماز کے دوران ہونے والے گناہوں کو دھو ڈالتی ہے،نمازی خَیْر میں رات گُزارتا ہے،نمَازبُرائیوں کو مِٹا دیتی ہے،نَمازی جنَّت میں داخِل ہو گا،نَمازی کے لئے مَعْصوم فِرِشتے رَبّ عَزَّ  وَجَلَّ کی بارگا ہ میں مَغْفِرت کی سِفارش کرتے ہیں،نمازی اللہتَعالٰیکی اَمان یعنی حِفَاظَت میں رہتا ہے،نَماز،نَمازی کے لئے دُعائے حِفَاظَت کرتی ہے،نَمازی کامل مومن ہے،نَمازی کو


 



[1] راہِ علم،ص ۱۰۵ ماخوذاً