Book Name:Ameer-e-Ahl-e-Sunnat Ka Ishq-e-Ala Hazrat

مذاکروں میں وقتاً فوقتاً حدائقِ بخشش کے اشعار پڑھتے ہیں بلکہ اپنے مریدین ومتعلقین کو  بھی حدائق بخشش پڑھنے اور اپنے پاس رکھنے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں،بلکہ اَمِیرِ اہلسنّت کی"حدائقِ بخشش"سے محبت دیکھئے کہ آپ نے اپنے نعتیہ دِیوان کانام"وسائلِ بخشش"رکھاکہ اس میں بھی  اعلیٰ حضرت کے نعتیہ دِیوان کے نام سے نسبت ہے۔حدائقِ بخشش  اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ کا وہ بلند پایہ کارنامہ ہے کہ جس کی بدولت عاشقانِ رسول  کے سِینوں میں عشقِ مصطفے کی شمع فروزاں رہتی ہے،دعوتِ اسلامی کی ويب سائٹ www.dawateislami.net سے اس کتاب کو رِیڈ(یعنی پڑھا)بھی جا سکتا ہے،ڈاؤن لوڈ (Download)اور پرنٹ آؤٹ (Print Out)بھی کيا جا سکتا ہے۔

علم و عرفاں کا جو کہ ساگر تھا                خیر سے حافظہ قوی تر تھا

حق پہ مبنی تھا جس کا ہر فتویٰ                 واہ کیا بات اعلی ٰحضرت کی

مولا بہر ’’حدائق بخشش‘‘                 بخش عطّارؔ کو بلا پرسش

خلد میں کہتا کہتا جائے گا                   واہ کیا بات اعلیٰ حضرت کی

(وسائل بخشش مرمم،ص۵۷۶-۵۷۵)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                       صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

مَسلکِ اعلیٰ حضرت

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!ہمیں  بھی اعلیٰ حضرت ،امام اہلسنت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے اپنی زندگی بسر کرنی چاہیے اور آخری سانس تک مسلکِ اعلیٰ  حضرت پر قائم رہ  کر اپنی استطاعت (Ability)کے مطابق دین ِ متین کی خوب  خوب خدمت کرنی چاہیے ۔عاشقِ اعلی حضرت،شیخِ طریقت ،امیراہلسنت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  اپنے مُرِیدین ومُعتَقِدِین کو نصیحت کے مدنی پھول لٹاتے ہوئے