Book Name:Ameer-e-Ahl-e-Sunnat Ka Ishq-e-Ala Hazrat

مکتبۃ المدینہ سے کچھ نہ کچھ خریداری(Purchasing)ضرورکیا کریں،کم ازکم ایک رِسالہ ہی خریدلیا جائے، اوّلاً خود بھی اس کا مطالعہ کریں،پھرکسی اورکوپڑھنے کے لیے دے دیں،اس سے اپنے علمِ دِین میں بھی اضافہ ہوگااوردُوسروں تک نیکی کی دعوت پہنچانے کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔

اَلْحَمْدُللہعَزَّوَجَلَّ"ماہنامہ فیضانِ مدینہ"کے ذریعے بھی دُنیا بھر کے عاشقانِ رسول تک نیکی کی دعوت سے مالامال مدنی پھول و مختلف موضوعات پر مشتمل رنگ برنگے مدنی گلدستے اپنی خوشبوئیں بکھیر رہے ہیں،"ماہنامہ فیضانِ مدینہ"کاہرمضمون ایک سے بڑھ کر ایک سبق آموز اورزندگی بدل دینے والا ہے، "ماہنامہ فیضانِ مدینہ"ایک ایسا عظیم الشّان علمی کارنامہ ہے کہ جیسے کُوزے میں سمندر بند کر دیا گیا ہو،"ماہنامہ فیضانِ مدینہ"لوگوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے۔مدنی رسائل تقسیم کرنے کے ساتھ ساتھ"ماہنامہ فیضانِ مدینہ"کو بھی عام کیا جائے،اے کاش!ہرگھر میں ہر ماہ"ماہنامہ فیضانِ مدینہ"کے پہنچنے کا سلسلہ ہو جائے،اس کی برکت سے گھر میں مدنی ماحول بنانے میں بہت مددملے گی۔ اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ

اللہعَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے تمام شُعْبہ جات بَشمول مکتبۃُ المدینہ کو دن گیارھویں رات بارھویں تَرقّی عطا فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ!                 صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

”ہفتہ وار سُنّتوں بھرا اجتماع“

میٹھے میٹھے اسلامی  بھائیو!اعلیٰ حضرت کی مَحَبَّت و عظمت کے جام پینے اور آپ کی تعلیمات کے مطابق زندگی  گزارنے کیلئے دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوکر ذیلی حلقے کے12مَدَنی کاموں میں خُوب بڑھ چڑھ کر حصہ لیجئے!ذیلی حلقے کے 12مَدَنی کاموں میں سے ہفتہ وار ایک مَدَنی کام