Book Name:Rahmat-e-Ilahi Ka Mustahiq Bananay Walay Amaal

کے دلوں میں قائم رکھنے کیلئے ان کے اَیّام منانا اس مدنی  تحریک کا شاندار کارنامہ ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّرمضان کا بابرکت مہینا جاری ہے اور 10رمضانُ المبارک اُمُّ المومنین حضرت سیِّدَتُنا خدیجۃُ الکبریٰ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا کے عرس کا دن ہے لہٰذا اِس مُناسَبَت سے حُصُولِ بَرَکت اور نُزولِ رَحمَت کے لئے آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا کا مختصراً ذکرِ خیر سنتے ہیں، چنانچہ

سیدہ خدیجۃ الکبریٰ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَا  کا تعارف

آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہاعامُ الْفِیْل سے 15 سال پہلے پیدا ہوئیں ۔آپ کا نام خدیجہ، والِد کا نام خُوَیْلِد اور والِدہ کا نام فاطمہ ہے۔ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا کی  کُنْیَت اُمُّ الْقَاسِم اور اُمِّ ھِند  ہے۔آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا کے القابات طاہرہ ،سَیِّدَۃُ قُرَیْش، صِدِّیْقَہ اور”الکبریٰ“ ہیں ، آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا کا یہ آخری لَقب نام کے ساتھ اس کثرت سےبولاجاتا ہےکہ گویا نام ہی کا حصہ ہو۔آپرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہانے عورتوں میں سب  سے پہلے اسلام قبول کیا،آپ خاتونِ جنت حضرتِ فاطمۃُ الزہراءرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہَا کی والِدہ ماجِدہ اور نوجوانانِ جنت کے سردار حضراتِ حَسَنَیْنِ کَرِیْمَیْن رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنۡہُمَا کی نانی جان ہیں،آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہا نے اپنی ساری دولت حُضُورصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے قدموں پرقربان کردی اور اپنی تمام عمر حُضُور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی خِدمَت کرتے ہوئے گزاری۔ آپ کی حَیَات میں رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے کسی اور سے نِکاح نہ فرمایا۔ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہا تقریباً 25سال حُضور پرنور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی شریکِ حیات رہیں اوراعلانِ نبوت  کے دسویں سال ماہ ِ رمضانُ المبارک میں وصال فرمایااور (جَنَّتُ الْمَعْلٰی) میں مدفون ہوئیں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                            صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ واراجتماع میں پڑھے جانے والے 6 دُرودِ پاک اور 2 دُعائیں