Book Name:Rahmat-e-Ilahi Ka Mustahiq Bananay Walay Amaal

(وسائل بخشش مرمم،ص۱۰۵)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                                                    صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمّد

(3)قرآنِ کَرِیم کی تِلاوَت

رحمتِ الٰہی کامستحق بنانے والاایک عمل تلاوتِ قرآن بھی ہے۔قرآنِ کریم  وَحْیِ الٰہی ہے ،یہ اللہعَزَّ  وَجَلَّ  کا قُرب پانے کا ذَریعہ اور ہدایت کا مجموعہ ہے، یہ قیامت کے دن اپنے پڑھنے والوں کی شَفاعت کرےگا،قیامت کے دن تِلاوت کرنے والوں کو کچھ گھبراہٹ نہ ہوگی، نہ ہی  ان سے حساب وکتاب لیا جائے گا،قرآنِ پاک کی تلاوت اَفْضل عِبادت اوررحمت وبرکت  کے نزول کا ذریعہ ہے،جیساکہ حضرتِ سیِّدُناابُوہُرَیْرہ  رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ  فرماتے ہیں: ’’جس گھر میں قرآن پڑھا جاتا ہے وہ اپنے رہنے والوں پر کُشادہ ہوتا ہے، اس کی بھلائی کثیر ہوتی ہے،اس میں فِرشتے حاضر ہوتے اور شَیاطین اس سے نکل جاتے ہیں  ۔(احیاء العلوم (مترجم) ، ج۱ ، ص ۸۲۶)

نبیِ رحمت ،شفیعِ اُمّت صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلّم نے ارشاد فرمایا،'' جو قوم اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کے گھروں میں سے کسی ایک گھر میں کتاب اللہ کی تلاوت کرنے اور سیکھنے سکھانے کے لئے جمع ہوتی ہے توان پر سکینہ نازل ہوتاہے،انہیں رحمت ڈھانپ لیتی ہے،ملائکہ انہیں (اپنے پرو ں سے) چُھوتے ہیں اور اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ملائکہ کے سامنے ان کا چرچا فرماتاہے۔ ''(مسلم، کتاب الذکر والدعاء، باب فضل الاجتماع علی تلاوۃ القرآن، رقم ۶۸۵۳،ص ۱۱۱۰)

دے شوقِ تلاوت دے ذوقِ عبادت

رہوں باوضو میں سدا یاالہی