Book Name:Rahmat-e-Ilahi Ka Mustahiq Bananay Walay Amaal

(2)والدین کی نافرمانی

اللہ  عَزَّ  وَجَلَّ کی رَحْمت سے  محرومی کا ایک سبب والدین کی نافرمانی کرنا ،انہیں تکلیف پہنچانا ،ان کی خدمت سے محروم رہ کر اپنی بخشش ومغفرت نہ کروانا بھی ہے۔رحمتِ عالَم،نُورِمجسَّم صلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:’’(جبرئیل امینعَلَـــیْہِ السَّلَامنے دعا کی: )جس نےاپنے والدین یا دونوں میں سے کسی ایک کو پایا لیکن ان کے ساتھ اچھا سُلُوک نہ کیا اور جہنَّم میں داخل ہو گیاتواللہعَزَّ  وَجَلَّ  اُسے اپنی رحمت سے دُور کرے۔ تومیں نے کہا:  اٰمین۔‘‘(المعجم الکبیر،الحدیث:۱۲۵۵۱،ج۱۲،ص۶۶)

کس کے در پر میں جاؤں گا مولا

گر تُو ناراض ہوگیا یاربّ

(وسائل بخشش مرمم،ص۸۰)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ!                                                         صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!(اللہعَزَّ  وَجَلَّ نے ہمیں )والدین (Parents)کے ساتھ بھلائی کرنے کا حکم دیا، اس سے معلوم ہوتا ہے کہ والدین کی خدمت بہت ضروری ہے۔ والدین کے ساتھ بھلائی یہ ہے کہ ایسی کوئی بات نہ کہے اور ایسا کوئی کام نہ کرے جو اُن کیلئے باعث ِ تکلیف ہو اور اپنے بدن اور مال سے ان کی خوب خدمت کرے، ان سےمحبت کرے، ان کے پاس اُٹھنے بیٹھنے، ان سے گُفتگو کرنے اور دیگر تمام کاموں میں ان کا ادب کرے، ان کی خدمت کیلئے اپنا مال اِنہیں خوش دِلی سے پیش کرےاور جب انہیں ضرورت ہو، ان کے پاس حاضر رہے۔(صراط الجنان،ج۱،ص۱۵۳)

ہمیں بھی چاہیے کہ اپنے والدین کے ساتھ حُسنِ سُلُوک سے پیش آئیں  اور شریعت کے دائرے میں رہتے ہوئے انہیں راضی کرنے کی ہر ممکن کوشش  کریں کیونکہ ان کی رضا میںاللہ عَزَّوَجَلَّ  کی رضا