Share this link via
Personality Websites!
کے قریب سے ایک شخص گزرا اور اُس نے نبی ِ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر دُرُود بھیجا،اُس کے دُرُود شریف پڑھنے کی بَرَکت سے اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے ہم 550 قبر والوں سے عذاب اُٹھالیا۔( مکاشفۃ القلوب، الباب السابع، ص ۲۴ بتغیر قلیل)
لاج رکھ لے گنہگاروں کی نام رَحمٰن ہے ترا یاربّ!
بے سبب بخش دے نہ پوچھ عمل نام غفّار ہے تِرا یاربّ!
(ذوقِ نعت،ص۴۷)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!حُصُولِ ثواب کی خاطِر بَیان سُننےسے پہلے اَچّھی اَچّھی نیّتیں کر لیتے ہیں۔فَرمانِ مُصْطَفٰےصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ’’نِـيَّةُ الْمُؤمِنِ خَـیـْرٌ مِّـنْ عَمَلِهٖ‘‘مُسَلمان کی نِیَّت اُس کے عَمَل سے بہتر ہے۔([1])
دو مَدَنی پھول:(۱)بِغیر اَچّھی نِیَّت کے کسی بھی عملِ خَیْر کا ثواب نہیں مِلتا۔
(۲)جِتنی اَچّھی نیّتیں زِیادہ،اُتنا ثواب بھی زِیادہ۔
نگاہیں نیچی کئے خُوب کان لگا کر بَیان سُنُوں گا ٹیک لگا کر بیٹھنے کے بجائے عِلْمِ دِیْن کی تَعْظِیم کی خاطِر جہاں تک ہو سکادو زانو بیٹھوں گاضَرورَتاً سِمَٹ سَرَک کر دوسروں کے لئے جگہ کُشادہ کروں گادھکّا وغیرہ لگا تو صبر کروں گا، گُھورنے،جِھڑکنے اوراُلجھنے سے بچوں گا صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ،اُذْکُرُوااللّٰـہَ،
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami