Book Name:Isal-e-Sawab Ki Barkatain

نورکےتحفے

حضرت سیِّدُنا مالک بن دِىناررَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ بیان کرتےہیں کہ مىں شبِ جُمُعہ قبرستان مىں گىا تودىکھا وہاں اىک نورچمک رہاہے،مىں نے کہا:لَاۤ اِلٰہَ اِلَّااللہُاىسا لگتا ہےاللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے قبرستان والوں کى مغفرت فرمادى ہے۔اتنےمیں مجھے دُور سے ایک غیبی آواز آئی: اے مالک بن دِینار! یہ مسلمانوں کا اپنے فوت شدہ بھائیوں کے لیے تحفہ ہے۔میں نے کہا: تمہیں اس کا واسطہ جس نے تمہیں قوتِ گویائی دی ہے! کیا مجھے   بتاؤ گےنہیں یہ کیا ماجرا ہے؟اس نے کہا: آج رات ایک مسلمان نے اٹھ کر وضو کیا اور دو رکعت نماز پڑھی،  جس میں اس نے سورۂ فاتحہ کے بعد قُلْ یٰۤاَیُّهَا الْكٰفِرُوْنَاور قُلْ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌ  کی تلاوت کی پھر دعا کی:اے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ! میں اس کاثواب مسلمان مُردوں کو پیش کرتا ہوں۔پس اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نےہم پر مشرق ومغرب میں روشنی ونور اور خوشی وسُرُور داخل فرما دیا۔

 حضرت سیِّدُنامالک بن دِینار  رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:پھر میں نے ہر شبِ جُمُعہ ان کی تلاوت کی عادت بنالی،ایک رات پیارے مصطفٰےصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے خواب میں اپنے دِیدار سے مُشَرَّف کرتے ہوئے ارشاد فرمایا: اے مالک بن دِینار!جس قدر نُور کے تحفے تُو نے میری اُمت کو دیے ہیں،اللہ عَزَّ  وَجَلَّنے اس کے بدلے تیری مغفرت فرما دی ہے تجھے بھی اس کا ثواب عطا فرمایا ہے،اللہ عَزَّ  وَجَلَّ نے جنّتی محل میں تیرے لئے ایک گھر بنایا،جسے مُنِیْف کہا جاتا ہے۔میں نے عرض کی:یہ مُنِیْف کیا ہے؟ ارشاد فرمایا:اہْلِ جنّت کے سامنےایک بلندمقام ہے۔(شرح الصدور ،ص۳۰۶)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                        صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

ریشمی رومالوں سے ڈھکے ہوئے تحفے